اردو

urdu

By

Published : Sep 29, 2022, 9:06 PM IST

ETV Bharat / state

All India Muhammadi Mission Meeting آل انڈیا محمدی مشن کے زیر اہتمام میٹنگ کا انعقاد

اس موقعے پر آل انڈیا محمدی مشن کے سکریٹری سید احمد ندیم نے محمدی مشن کے زیر اہتمام نکالے جانے والے جلوس کی تیاریوں کی جائزہ رپورٹ پیش کی۔ All India Muhammadi Mission Meeting

All India Muhammadi Mission Meeting
آل انڈیا محمدی مشن کے زیر اہتمام اجلاس منعقد

لکھنؤ: اتر پردیش کے لکھنؤ میں آل انڈیا محمدی مشن کی کور کمیٹی کا اجلاس فرنگی محل میں منعقد کیا گیا، جس میں محمدی مشن کے تمام اراکین نے شرکت کی۔ آل انڈیا محمدی مشن کے سکریٹری سید احمد ندیم نے محمدی مشن کے زیر اہتمام نکالے جانے والے جلوس کی تیاریوں کی جائزہ رپورٹ پیش کی۔ All India Muhammadi Mission Meeting

فرنگی محل میں منعقد اس اجلاس میں آل انڈیا محمدی مشن کے صدر سید ایوب اشرف علالت کی وجہ سے شریک نہیں ہو سکے، تمام حاضرین نے ان کی صحتیابی کیلئے دعاکی۔ علالت کی وجہ سے سید ایوب اشرف ہسپتال میں زیر علاج ہیں، اس لیے ان کی غیر موجودگی میں سید احمد ندیم صاحب نے مشن کی ذمہ داری نائب صدر سید اقبال ہاشمی کو سونپنے کے لیے اپنی رائے پیش کی۔ ان کی رائے متفقہ طور پر منظور ہونے کے بعد سید اقبال ہاشمی کو سید ایوب اشرف صاحب کی صحتیابی تک قائم مقام صدر نامزد کر دیا گیا اور جلوس کی تیاریوں کے سلسلے میں مشاورت کے بعد 12 ربیع الاول 9 اکتوبر کو درگاہ حضرت مخدوم شاہ مینا شاہ کی درگاہ سے جلوس محمدی نکال کر جوتیبہ پھولے پارک جاکر جشن عید میلاد النبیؐ منانے کی ہر سال کی طرح اس سال بھی تیاریوں کے اوپر تجویز پیش ہوئی۔

آل انڈیا محمدی مشن کے قائم مقام صدر سید اقبال ہاشمی نے اپنی ذمہ داریوں کو پوری طرح نبھانے اور انہیں پورا کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ جلوس محمدی پوری شان و شوکت کے ساتھ نکالا جائے گا۔ ہاشمی نے تمام ذمہ داران سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جلسہ کریں اور جلوس محمدی کی تیاریاں تیز کرنے کے لیے لوگوں کو بیدار کریں اور جہاں ضرورت ہو جلسے کرکے عوام کے مسائل حل کریں۔ تمام ائمہ مساجد و ذمہ داران سے اپیل ہے کہ وہ جلوس کے حوالے سے کوئی پریشانی ہو تو ہیلپ لائن نمبر 9335841177، 7269077772 پر رابطہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہر روز اپنے گھروں میں عید میلاد النبی کی محفلیں سجائیں، گھروں میں ہرے جھنڈے نصب کریں اور امن، پیار اور محبت کا پیغام عام کریں، یہی محافل کا اصل مقصد ہے۔ سید اقبال ہاشمی، کارگزار صدر آل انڈیا محمدی مشن کو میٹنگ میں موجود تمام ممبران نے گل پوشی کرتے ہوئے خوش آمدید کہا اور مکمل تعاون کا وعدہ کیا۔ آخر میں آل انڈیا محمدی مشن کے سرپرست مفتی ابو العرفان میاں فرنگی محلی نے اراکین کی جانب سے پیش کی گئی تمام تجاویز کی حمایت کی اور ان ہی کی دعا پر اجلاس برخاست ہوا۔

یہ بھی پڑھیں؛ All India Mohammadi Mission Lucknow: آل انڈیا محمدی مشن کی جانب سے ضروت مندوں میں گرم کپڑے تقسیم

اجلاس میں ڈاکٹر احسان اللہ نائب صدر محمدی مشن، شیخ شاکر علی مینائی نائب صدر محمدی مشن، سکریٹری ایڈوکیٹ طارق ہاشمی، سکریٹری سید احمد ندیم، جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ فیضان فرنگی محلی، مولانا عفان عتیق فرنگی محلی، حافظ شکیل نظامی، اسرار ہاشمی وغیرہ نے خاص طورپر شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details