لکھنؤ: درگاہ شاہ مینا میں غوث اعظم کی یاد میں محفل کا اہتمام ہوا جس کی صدارت حضرت سید ایوب اشرف کچھوچھوی نے کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کے تمام اعلیٰ افسران کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میری صدارت اور سید بابر اشرف و سید محمد احمد میاں کی دیکھ بھال میں نکلنے والے جلوس میں جو بھی انتظام و انصرام فراہم کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ ALL India Mohammadi Orginsed Julos Gosiya In Lucknow
انہوں نے اپنی دیرینہ مطالبہ کو دہراتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے میری حکومت وانتظامیہ سے درخواست ہے کہ جلوس غوثیہ میڈیکل کالج میں واقع درگاہ حاجی حرمین کے مقام کو تبدیل کرکے کھدرا علاقے میں واقع شاہ دوشی شاہ بابا کے راستے کو متعین کریں اگر ایسا ہوجائے تو سماج میں ایک اچھا پیغام جائے گا۔ انہوں نے جلوس کے انتظام و انصرام کے لئے ادریس نوری اور مقصود صدیقی، محمد ایوب ہاشم ،مفتی محمد سعید، محمد اکرم رضا اور مرزا مبارک علی کی تعریف کی۔
آل انڈیا محمد مشین یوتھ سیکریٹری سید حسین اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ حضرت غوث العالم مخدوم سلطان سید جہانگیر اشرف سمنانی نوربخشی نورانی کا طریقہ تھا جب ان کے بھانجے اولاد غوث اعظم حاجی الحرمین حضرت سید عبدالرزاق نورالعین محفل میں آتے تھے تو مخدوم اشرف کھڑے ہوجاتے تھے۔لوگوں نے ماموں کے بھانجے کی احترام میں کھڑے ہونے پر سوال کیا کہ آپ ایسا کیوں کرتے ہیں۔ آپ نورالعین غوث العظم کا خون ہے آپ کے پاس 14 سلاسل کی خلاف تھی مگر آپ ہمیشہ سلسلہ قادریہ کی خلافت کو ترجیح دیتے تھے۔