اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنؤ: 12 ربیع الاول پر جلوس محمدی نکالنے کا اعلان

اسلامی کیلنڈر کے مطابق ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے۔ ایسے میں بیشتر شہروں میں جلوس محمدی نکالنے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

جلوس محمدی نکالنے کا اعلان
جلوس محمدی نکالنے کا اعلان

By

Published : Oct 12, 2021, 2:00 PM IST

رواں برس آل انڈیا محمدی مشن نے لکھنؤ میں جلوس محمدی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ تین برس سے اتر پردیش کے بیشتر شہروں میں جلوس محمدی نہیں نکالا جارہا ہے۔

جلوس محمدی نکالنے کا اعلان

اس حوالے سے لکھنؤ کے کیمپل روڈ یاسین گنج میں واقع مولانا سید ایوب اشرف نے اپنی رہائش گاہ پر انتظامیہ کمیٹی کی ایک میٹنگ بلائی جس میں انہوں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ 19 اکتوبر کو پوری شان و شوکت اور عقیدت و احترام کے ساتھ جلوس محمدی نکالا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لکھنؤ کے کمشنر، اتر پردیش کے ڈی جی پی سمیت اعلیٰ افسران کو بھی مکتوب روانہ کیا جاچکا ہے کہ 19 اکتوبر کو جلوس محمدی جائے گا۔ اس حوالے سے انتظامیہ صاف صفائی، بجلی اور پانی کے ساتھ ساتھ حفاظتی انتظامات بھی کرے۔

واضح رہے کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر جلوس محمدی کا انعقاد برسوں سے لکھنؤ میں نکالا جارہا ہے جو انتظامیہ کے اجازت سے نکالا جاتا تھا لیکن گزشتہ تین برس سے جلوس نہیں نکالا گیا۔ دو برس کورونا وائرس کی وجہ سے نہیں نکالا گیا جب کہ اس سے قبل بابری مسجد-رام مندر فیصلہ آنے والا تھا اس لیے جلوس نہیں نکالا گیا تھا تاہم رواں برس جلوس محمدی پوری شان وشوکت کے ساتھ نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details