اردو

urdu

ETV Bharat / state

AIMIM Protest in Muzaffarnagar مظفر نگر میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا مظاہرہ

مظفر نگر کے کلیکٹریٹ کے احاطے میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے حادثوں میں اموات کے لیے معاوضے کے مطالبے کو لے کر مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ کو میمورینڈم سونپا۔ پوری خبر پڑھیں۔

By

Published : Jun 30, 2023, 1:14 PM IST

مظفر نگر میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا مظاہرہ
مظفر نگر میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا مظاہرہ

مظفر نگر میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا مظاہرہ

مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلیکٹریٹ کے احاطے میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنان اور عہدے داروں نے معاوضے کے مطالبے کو لے کر مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز مظفر نگر کے نصیرپور گاؤں میں ایک غریب کے مکان کی کچی چھت گرنے کی وجہ سے اس کے دو بچوں کی موت ہو گئی تھی اور تین بچے زخمی ہوئے تھے انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچے تھے اور انہوں نے غریب ادریس کو معاوضہ دینے کی بات کہی تھی لیکن ابھی تک انہیں انتظامیہ کی جانب سے کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع صدر مولانا عمران قاسمی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ غریب ادریس کو معاوضہ جلد از جلد دیا جائے اور اس کی کچی چھت کو پکی بنوائی جائے۔ وہیں دوسرا معاملہ مظفر نگر کے بڑھانا تھانہ علاقے کے دبیڑی گاؤں کا ہے، یہاں پر بھی اینٹ کے بھٹے پر بنے ہوئے گڈھے میں بھرے برسات کے پانی میں ڈوبنے سے تین بچوں کی دردناک موت ہو گئی تھی یہاں پر بھی غریبوں کو کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع صدر نے کہا کہ ہم غریبوں کی آواز بن کر انتظامیہ سے معاوضے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اگر ضلع انتظامیہ نے ہمارے مطالبے کو تسلیم نہیں کیا تو ہم اگے بھی احتجاجی مظاہرہ کرتے رہیں گے اور غریبوں کی آواز اٹھاتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Roof Collapsed in Muzaffarnagar مظفرنگر میں چھت گرنے سے دو لوگوں کی موت

ABOUT THE AUTHOR

...view details