اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراد آباد: آل انڈیا کسان کھیت مزدور تنظیم کا احتجاج

ضلع مراد آباد میں آل انڈیا کسان کھیت مزدور تنظیم کے کارکنان نے کسان تحریک کی حمایت میں صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم ڈی ایم راکیش کمار کو سونپا۔

مراد آباد: آل انڈیا کسان کھیت مزدور تنظیم کا احتجاج
مراد آباد: آل انڈیا کسان کھیت مزدور تنظیم کا احتجاج

By

Published : Feb 6, 2021, 10:45 PM IST

اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں آل انڈیا کسان کھیت مزدور تنظیم کے کارکنان نے کسان تحریک کی حمایت میں ایک میمورنڈم ڈی ایم راکیش کمار کے توسط سے صدر جمہوریہ کو بھیجا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ کسانوں پر تھوپے گئے تینوں زرعی قوانین کو واپس لیا جائے۔

مراد آباد: آل انڈیا کسان کھیت مزدور تنظیم کا احتجاج

ضلع کلکٹریٹ پر آل انڈیا کسان کھیت مزدور تنظیم کے کارکنان نے نوجوان، وکلاء، دانشور اور خواتین سمیت متعدد لوگ جمع تھے۔ سبھی نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس پی گارنٹی قانون بنایا جائے، کسانوں پر درج جھوٹے مقدمے واپس لئے جائیں اور جن جگہوں پر کسان احتجاج کر رہے ہیں ان جگہوں پر بنیادی سہولیات جیسے بجلی پانی انٹر نیٹ بحال کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہلی کی سرحد پر گزشتہ تقریباً 75 دنوں سے کڑاکے کی ٹھنڈ میں امن و امان کے ساتھ احتجاج کر رہے ہیں۔ ایسے ملک کے کسانوں کے حوصلے اور جذبے کو ہم سلام کرتے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details