انہوں نے اس موقع پر یہ کہا کہ بھارت کی آزادی میں شام تمام افراد کانگریس پارٹی سے تھیں، جب کہ بی جے پی ان دنوں انگریزوں کے ساتھ تھیں۔
'تحریک آزادی کے تمام ہستیاں کانگریسی تھیں'
ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں کانگریس پارٹی کے سینئیر رہنما پی ایل پنیا نے پریس کانفرنس کے دوران بی جی پر سخت نکتہ چینی کی۔
پی ایل پنیا
انہوں نے مزیہ کہا کہ تحریک آزادی میں شامل تمام افراد قوم وملک کا وقار ہیں، جن کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے، آزاد بھارت میں رہنے والے تمام افراد ان احترام کرتےہیں، ان پر انہیں فخر ہے۔
اس بات پر انہوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا کہ بھارت کے پہلے وزیر اعطم پنڈت جواہر لال نہرو کی شبیہ کو بگاڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو کہ تاریخ ہند کے ساتھ مذاق ہے۔