اردو

urdu

ETV Bharat / state

UP Floods جنگی پیمانے پر سبھی سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے، یوگی - اتر پردیش سیلاب

سی ایم یوگی نے سنت کبیر نگر، گورکھپور، بستی اور سدھارتھ نگر اضلاع میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا ہوائی دورہ کرنے کے بعد راحت کیمپوں میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے دوران افسران کو ہدایت دی کہ جنگی پیمانے پر سبھی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن مدد پہنچائی جائے۔ UP CM Yogi surveys flood areas

جنگی پیمانے پر ہو سبھی سیلاب متاثرین کی مدد، یوگی
جنگی پیمانے پر ہو سبھی سیلاب متاثرین کی مدد، یوگی

By

Published : Oct 14, 2022, 9:20 AM IST

Updated : Oct 14, 2022, 9:26 AM IST

بستی: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ضلع انتظامیہ کو جنگی پیمانے پر راحت رسانی مہم چلانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ایک سیلاب متاثر کو جلد از جلد ہر ممکن مدد فراہم کرائی جائے۔ یوگی نے سنت کبیر نگر، گورکھپور، بستی اور سدھارتھ نگر اضلاع میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا ہوائی دورہ کرنے کے بعد راحت کیمپوں میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے دوران افسران کو ہدایت دی کہ جنگی پیمانے پر سبھی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن مدد پہنچائی جائے۔ CM Yogi Adityanath on Flood relief work

انہوں نے محکمہ ریونیو کے افسران سے کہا کہ اگر کسی کنبے کے مکان کامنہدم ہوگیا اور اس کے پاس رہنے کا کوئی مکان نہین ہے تو وزیر اعلی رہائش اسکیم کے تحت اس کنبے کو بلاتاخیر رہائش گاہ دستیاب کرائی جائے۔ بستی میں انہوں نے سرودے ودیالیہ ہینگاپور ہریا میں سیلاب متاثرہ 200افراد میں راحت اشیاء تقسیم کیں۔اس دوران انہوں نے سیلاب متاثرہ سے تبادلہ خیال کر کے انہیں دی جارہی راحت کی جانکاری بھی لی۔ یوگی نے کہا کہ پہلی بار اکتوبر میں غیر متوقع طور سے سیلاب آیا ہے۔ بستی ضلع میں 70گاوں کی تقریبا ایک لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے نپٹنے کے لئے انتظامیہ نے پوری طرح سے کمر کس لی ہے اور سیلاب متاثرین کو جنگی سطح پر مدد کی جارہی ہے۔ مویشیوں کے چارے کا نظم کروانے کے لئے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے۔ سیلاب متاثرہ کنبوں کے ساتھ حکومت کھڑی ہے سبھی کو ہر ممکن مدد دستیاب کرائی جائے گی۔

یوگی نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کو وافر مقدار میں راشن اور دیگر اشیاء دستیاب کرائی گئی ہیں۔ اس میں آٹا، چاول، گیہوں، چنا،تیل، نمک، دال، دیاسلائی، موم بتی، بالٹی، دوا کٹ دستیاب کرائی گئی ہے۔ انہوں نے قبول کیا کہ ندی کی آبی سطح بڑھ جانے اور تیز دھار کی وجہ مین راستوں کے کٹ جانے سے راحت رسانی کا کام متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ مفاد عامہ سے متاثرہ کنبوں کو 04لاکھ روپئے کا معاوضہ فورا دستیاب کرایا جائے۔ جن کے مکان کو تھوڑا نقصان پہنچا ہے اور مویشیوں کا نقصان ہوا ہے انہیں بھی مالی مدد دستیاب کرائی جائے۔ سانپ کے کاٹنے پر فورا اینٹی اسنیک وینم لگایا جانایقینی بنایا جائے۔ سبھی کمیونٹی ہیلتھ سنٹروں پر اینٹی اسنیک وینم اور اینٹی ریبیج انجکشن دستیاب کرائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی بحرانی کا مقابلہ سبھی لوگ مل کر کریں۔ سیلاب کے پانی کے اترنے کے بعد فورا صفائی، سینیٹائزیشن اور چھڑکاؤ کیا جائے۔ لوگوں کے لئے شفاف پینے کے پانے کا نظم کرایا جائے۔ پانی ابال کر پینے کے لئے بیدار کیا جائے۔وزیر اعلی نے ضلع سدھارتھ نگر کے ڈومریا گنج میں بھی 200متاثرین میں راحت کٹ تقسیم کیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے کسانوں کو سوکھے کا سامنا کرنا پڑا اور اب جب فصل کھڑی ہے تب کسانوں کو سیلاب کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کسان جنکی فصل کا سیلاب اور سوکھے سے نقصان ہوا ہے کا سروے کراتے ہوئے فورا مالی مدد دستیاب کرائی جائے۔ جن سیلاب متاثرہ گاؤں میں کھانا بنانے کا نظم نہیں ہے وہاں پر کمیونٹی کچن کا نظم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:Sir Syed Day Ceremony in AMU مسلسل بارش کے سبب اب یوم سرسید کی تقریب گلستان سید میں ہوگی

انہوں نے عوامی نمائندوں سے متاثرہ کنبوں کو راحت اشیاء دستیاب کرانے کے کام سے جڑنے کی توقع کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی مرکز و ریاست کی حکومت بحران کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے لئے پوری طرح سے کمر بستہ ہیں۔اس موقع پر عوامی نمائندوں سمیت حکومت، انتظامیہ کے سینئر افسران، ملازمین اور کثیر مقادر میں پولیس نفری موجود رہی۔

یو این آئی

Last Updated : Oct 14, 2022, 9:26 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details