اردو

urdu

ETV Bharat / state

علی گڑھ: پانی کی ٹنکی پر چڑھی ذہنی معذور لڑکی کو سیکیورٹی گارڈز نے بچالیا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے بتایا عائشہ نامی لڑکی، تھانہ سول لائن دودھ پور علاقے غریب منزل کی رہائشی جس کو ذہنی طور سے معذور بتایا جارہا ہے جو ٹراما سینٹر کے سامنے موجود پانی کی ٹنکی پر چڑھ گئی حالانکہ وہاں پر پانی کی ٹنکی کا گیٹ بند تھا، باوجود اس کے کسی طرح سے وہ چڑھ گئی۔

By

Published : Nov 7, 2021, 5:55 PM IST

پانی کی ٹنکی پر چڑھی ذہنی معذور لڑکی کو سیکیورٹی گارڈز نے بچالیا
پانی کی ٹنکی پر چڑھی ذہنی معذور لڑکی کو سیکیورٹی گارڈز نے بچالیا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے کیمپس میں موجود پٹرول پمپ کے پاس اس وقت افراتفری کا ماحول ہوگیا جب پانی کی ٹنکی پر عائشہ نامی خاتون خودکشی کرنے کے لئے چڑھ گئی، جس کو دیکھ کر وہاں تعینات اے ایم یو پراکٹر دفتر کے سیکورٹی افراد فورا خاتون کو بچانے کے لئے خاموشی کے ساتھ چڑھ گئے جس کے بعد سیکیورٹی افراد نے خاتون کو بہت ہی خوبصورتی سے بچالیا.

پانی کی ٹنکی پر چڑھی ذہنی معذور لڑکی کو سیکیورٹی گارڈز نے بچالیا
پانی کی ٹنکی پر چڑھی ذہنی معذور لڑکی کو سیکیورٹی گارڈز نے بچالیا

یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے بتایا عائشہ نامی لڑکی، تھانہ سول لائن دودھ پور علاقے غریب منزل کی رہائشی جس کو ذہنی طور سے معذور بتایا جارہا ہے جو ٹراما سینٹر کے سامنے موجود پانی کی ٹنکی پر چڑھ گئی حالانکہ وہاں پر پانی کی ٹنکی کا گیٹ بند تھا باوجود اس کے کسی طرح سے وہ چڑھ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:اے ایم یو کے 'لوگو' سے آیت ہٹانے پر طلبہ میں ناراضگی

جیسے ہی سکیورٹی گارڈ نے اس کو دیکھا تو وہ بھی پانی کی ٹینکی پر چڑھ گئے اور اس کو بچالیا. پراکٹر نے مزید بتایا کہ اس طرح سے ہمارے سکیورٹی گارڈ نے خاتون کو بچالیا جنہوں نے بہت ہی حکمت عملی سے کام لیا۔

پانی کی ٹنکی پر چڑھی ذہنی معذور لڑکی کو سیکیورٹی گارڈز نے بچالیا

بعد میں اس سے بات کی گئی تو پتہ چلا کہ وہ ذہنی طور پر معذور ہے اس کے علاوہ کوئی اور دوسرا معاملہ نہیں ہے۔ پراکٹر نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بالکل ملازمین نے بہادری کے ساتھ ایک اچھے کام کو انجام دیا ہے تو ان کو انعام سے نوازا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details