ایک طرف تو حکومت کی جانب سے پانی بچانے کی مہم چلائی جارہی ہے اور سرکاری محکموں میں لوگوں کو پانی کی اہمیت کے بارے میں بتایا جا رہا ہے دوسری جانب خود میونسپل کارپوریشن کی پینے کی پائپ لائن سے پانی بہہ رہا ہے۔
واضح رہے کہ علیگڑھ کے ہی متعدد علاقوں میں پینے کے پانی کی کافی قلت ہے جہاں میونسپل کارپوریشن اور حکومت پینے تک کے پانی کو مہیا نہیں کرا پا رہی ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ' جیو کمیونیکیشن کے تار زیر زمین نصب کرتے وقت پینے کے پانی کی بڑی پائپ لائن پھٹ گئی تھی جس سے زیر زمین تار ڈالنے کا کام تو روک دیا گیا لیکن تب سے مستقل پینے کا پانی بہہ رہا ہے جس سے علاقے میں پینے کے پانی کی کمی ہوگئی ہے۔
مقامی لوگوں نے کئی بار شہری انتظامیہ سے اس کی شکایت کی لیکن اس جانب کسی نے بھی توجہ نہیں دی اور اب علاقے میں آنے جانے کا راستہ بند ہوگیا ہے یہاں تک کہ کھودے گئے دس فٹ گہرے گھڑے میں پانی بھر گیا ہے۔