اردو

urdu

By

Published : Dec 22, 2021, 6:51 PM IST

ETV Bharat / state

Muslims On UP Assembly Election : 'مہنگائی کو دور کر مسلمانوں کی حفاظت کرنے والی حکومت چاہیے'

ضلع علی گڑھ کے مسلمانوں Aligarh Muslims کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ ہمیں ایک ایسی حکومت Assembly Election In UP چاہیے جو مہنگائی کو دور کر مسلمانوں کی حفاظت Protection Of Muslims کرے، مسلمانوں کو جس طرح نشانہ بنایا جاتا ہے، موب لنچنگ Mob Lynching کی جاتی ہے اس پر روک لگایا جائے اور مسلم اکثریتی علاقوں میں بنیادی سہولیات Basic Facilities In Muslims Area، پینے کا پانی، سڑکوں کی تعمیر، علاقوں کی صفائی، مفت تعلیم، مفت علاج اور ریزرویشن دے۔

Aligarh Muslims On Assembly Election In UP: 'مہنگائی کو دور کر مسلمانوں کی حفاظت کرنے والی حکومت چاہیے'
Aligarh Muslims On Assembly Election In UP: 'مہنگائی کو دور کر مسلمانوں کی حفاظت کرنے والی حکومت چاہیے'

جیسے جیسے ریاست اتر پردیس میں 2022 کے اسمبلی انتخابات Assembly Election In UP کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ویسے ویسے ہی ریاست اترپردیش میں سیاسی ماحول گرماتا جا رہا ہے۔ سیاسی اور مذہبی بیانات کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی جماعتوں کے ریاست اترپردیش کے مختلف علاقوں کے دورے بھی شروع ہو گئے ہیں۔

Aligarh Muslims On Assembly Election In UP: 'مہنگائی کو دور کر مسلمانوں کی حفاظت کرنے والی حکومت چاہیے'

ریاست اترپردیش کے 2022 کے انتخابات Assembly Election 2022 In UP کو اس لیے بھی اہم مانا جا رہا ہے کیوں کے اس کے نتائج 2024 کے انتخابات میں اہم رول ادا کریں گے۔ وہیں سیاسی جماعتیں مسلم ووٹوں Muslim Votes کو لے کر پریشان اور فکر مند نظر آرہی ہیں، ان کو اس بات کا ڈر ہے کہ کہیں اس بار مسلم ووٹ اسد الدین اویسی AIMIM In UP نہ لے جائے، جس کے سبب اویسی کی پارٹی کو کبھی بی جے پی تو کبھی سماج وادی پارٹی کی بی ٹیم بتایا جا رہا ہے۔

ضلع علی گڑھ کے مسلم Aligarh Muslims نوجوانوں سمیت دیگر لوگوں کا کہنا ہے کہ ملک میں کوئی بھی سیاسی جماعت ایسی نہیں ہے جو مسلمانوں کی حفاظت، مسلمانوں کے حق، مسلمانوں کے مسائل، مسلمانوں کو مفت تعلیم Free Education For Muslims ، مفت علاج دے۔ انتخابات سے قبل بیانات سب دیتے ہیں لیکن عمل کوئی نہیں کرتا۔

تمام سیاسی جماعتوں کو مسلمانوں کی اور مسلم تعلیمی اداروں کی انتخابات سے قبل ہی یاد آتی ہے۔ سیاسی رہنما انتخابات کے بعد مسلمانوں اور ان سے کیے گئے وعدوں کو بھول جاتے ہیں۔

ضلع علی گڑھ کے مسلمانوں Aligarh Muslims کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ ہمیں ایک ایسی حکومت چاہیے جو مہنگائی کو دور کر مسلمانوں کی حفاظت Protection Of Muslims کرے، مسلمانوں کو جس طرح نشانہ بنایا جاتا ہے، موب لنچنگ کی جاتی ہے اس پر روک لگایا جائے اور مسلم اکثریتی علاقوں میں بنیادی سہولیات، پینے کا پانی، سڑکوں کی تعمیر، علاقوں کی صفائی، مفت تعلیم، مفت علاج اور ریزرویشن دے۔

ضلع علی گڑھ کے مسلمانوں کا رجحان اکثر سماجوادی پارٹی Samajwadi Party In UP کی جانب رہتا ہے۔ جہاں ایک جانب نوجوانوں کا کہنا ہے کہ سماج وادی پارٹی ہر وقت مسلمانوں کے ساتھ رہتی ہے۔ ان کے حق کی بات کرتی ہے۔

وہیں دوسری جانب کچھ نوجوانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ سماج وادی پارٹی Samajwadi Party In UP نے مسلمانوں کو اٹھارہ فیصد ریزرویشن دینے کی بات کی تھی جو نہیں دیا، سماجوادی پارٹی کے دور حکومت میں گورکھپور کی فائل اور مظفرنگر دنگے ہوئے، سماجوادی پارٹی کے سینیئر لیڈر اعظم خاں جیل میں ہے، جس پر سماجوادی پارٹی نے خاموشی اختیار کر رکھا ہے۔

اے ایم یو طلبہ AMU Student Leader رہنما محمد جانب حسن کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کی کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے۔ آزادی سے لیکر اب تک تمام سیاسی جماعتیں انتخابات میں مسلمانوں کا استعمال کرتی ہیں اور ان کے رہنماؤں کو کچھ عہدے دے کر خاموش کر دیتی ہیں۔ مسلمانوں کے حقوق The Rights Of Muslims اور ان کی حفاظت نہیں کرتی۔ انتخابات سے قبل مسلمانوں کی بات کرکے مسلم ووٹروں Muslim Voters کو استعمال کر حکومت بناتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کانگریس یوپی اسمبلی انتخابات اپنے دم پر لڑے گی: سلمان خورشید

مسلم نوجوانوں کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ بی جے پی کی حکومت BJP Government نہیں بنے گی کیونکہ جب سے بی جے پی کی حکومت ریاست اور مرکز میں آئی ہے۔ ملک میں نفرت کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ مندر- مسجد، مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن بہت بڑھ گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details