اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو کے پروفیسر کا پیرس میں کلیدی خطبہ

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ تحفظی و سماجی طب کے چیئرمین پروفیسر ایس ایم صفدر اشرف نے پیرس میں غذا وتغزیہ کے موضوع پر منعقدہ عالمی کانفرنس میں شرکت کی اور کلیدی خطبہ پیش کیا۔

By

Published : Jul 13, 2019, 5:50 PM IST

اے ایم یو کے پروفیسر کا پیرس میں کلیدی خطبہ

پیرس عالمی کانفرنس میں پروفیسر صفدر اشرف نے بھارت کی نمائندگی کی۔ یہ کانفرنس جولائی کے پہلے ہفتے میں ہوئی تھی۔

اے ایم یو میں زیر تعلیم طلبہ کی صحت اور ان کی تغزیہ کی حالت کے موضوع پر اپنی تحقیق پیش کرتے ہوئے پروفیسر صفدر اشرف نے گزشتہ پچاس برسوں میں غزاوتغزیہ کےشعبہ میں ہونے والی ترقی اور غیر متعدی امراض میں کھانے کی عادت کا کردار کا تفصیل سے ذکر کیا اور غذا و تغزیہ کے موضوع پر قدیم یونانی کلاسیفکیشن اور جدید پیش رفت کا موازنہ بھی پیش کیا۔

متعلقہ ویڈیو

انھوں نے اے ایم یو کے طلبہ کی صحت اور غذائی کیفیت کا تحقیقی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر طلبہ کا وزن معمول کے مطابق پایا گیا جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ طلبہ کو ملنے والا کھانا دیگر یونیورسٹیوں کے مقابلے عمدہ غذائی قررکا حامل ہوتا ہے۔

پروفیسر صفدر اشرف نے بتایا سروے میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے غیر رہائشی اور رہائشی غیر سبزی (نان ویجیٹیرین) طلبا کو شامل کیا گیا۔ رہائشی طلبا کو صرف 36 روپے میں تین وقت کا کھانا مہیا کرایا جاتا ہے جو نہ صرف ملک بلکہ دنیا کی کسی بھی یونیورسٹی اور کالج کی سب سے کم رقم ہے۔

پروفیسر اشرف نے جنیوا، سوئزرلینڈ میں عالمی صحت تنظیم کے ہیڈ کوارٹر یونیسیف اور اقوام متحدہ کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details