اردو

urdu

By

Published : Jan 11, 2022, 9:31 PM IST

ETV Bharat / state

AMU Launches Booster Dose: اے ایم یو میں بوسٹر خوراک کا آغاز

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی Aligarh Muslim University کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) کے اولڈ او پی ڈی بلاک میں گزشتہ دس جنوری کو ساٹھ سال اور اس سے اوپر کے افراد سمیت فرنٹ لائن کے صحت کارکنان میں سے 92 افراد کو کووڈ - 19 کی بوسٹر خوراک دی گئی۔ AMU Launches Booster Dose

AMU Launches Booster Dose: اے ایم یو میں بوسٹر خوراک کا آغاز
AMU Launches Booster Dose: اے ایم یو میں بوسٹر خوراک کا آغاز

اے ایم یو کے وائس چانسلر AMU Vice Chancellor پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ "اہل افراد حکومت ہند کے رہنما ہدایات کے مطابق جے این ایم سی میں کووڈ کی احتیاطی خوراک لے رہے ہیں۔ ہمارے پاس ٹیکہ کاری عمل کو پورا کرنے کے لیے بہترین بنیادی ڈھانچہ اور طبی عملہ موجود ہے۔''

انہوں نے مزید کہا کہ ''جن افراد کا مدافعتی نظام کمزور ہے یا انہیں کوئی پرانا مرض لاحق ہے جس سے مدافعتی نظام کمزور ہو سکتا ہے، انہیں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ میں سبھی معمر شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ جلد سے جلد ویکسین کی بوسٹر خوراک لیں۔''AMU Launches Booster Dose

پروفیسر شاہد علی صدیقی (پرنسپل، جے این میڈیکل کالج) نے کہا کہ" جن لوگوں کو ویکسین کی مزید خوراک کی ضرورت ہے ان کے لئے ہمارے پاس خاطرخواہ سہولیات موجود ہیں۔ امید ہے کہ ویکسین کی تیسری خوراک سے بہت تیزی سے پھیلنے والے اومیکرون کے حالیہ خطرہ سے ملک کو راحت مل جائے گی۔"JN Medical College

AMU Launches Booster Dose: اے ایم یو میں بوسٹر خوراک کا آغاز

یہ بھی پڑھیں: Telangana Launches Booster Dose: ٹی ہریش راؤ اور اکبرالدین اویسی نے بوسٹرخوراک کا آغاز کیا


وہیں ویکسینیشن انچارج، پروفیسر سائرہ مہناز اور ڈاکٹر علی جعفر عابدی نے کہا کہ جن افراد کو کووی شیلڈ ویکسین کی خوراک دی جا چکی ہے انہیں ویکسین کی تیسری خوراک دی جائے گی، جبکہ کو ویکسین والوں کو اسی ویکسین کی تیسری ڈوز دی جائے گی۔"Booster Dose in Aligarh

ABOUT THE AUTHOR

...view details