اردو

urdu

ETV Bharat / state

پروفیسر شکیل صمدانی کو ایوارڈ

پروفیسر شکیل احمد صمدانی کو مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پرموشن سوسائٹی بھوپال کی جانب 'ایم ای سی اے پی ایکسلینس ایوارڈ' سے نوازا گیا۔

پروفیسر شکیل صمدانی
پروفیسر شکیل صمدانی

By

Published : Jan 23, 2020, 9:36 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 4:15 AM IST

مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پرموشن سوسائٹی بھوپال (ایم ای سی اے پی) مدھیہ پردیش کے قانونی اور سماجی خدمات کے میدان میں قابل ذکر خدمات انجام دینے والوں کو ایوارڈ دیا جاتا ہے جس میں اے ایم یو کے شعبہ قانون کے ڈین پرفیسر شکیل احمد صمدانی کا انتخاب کیا گیا۔

پروفیسر شکیل صمدانی ، ویڈیو

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی لاء فیکلٹی کے ڈین پروفیسر شکیل احمد صمدانی کو ان کی گراں قدر خدمات کے عوض میں 'ایم ای سی اے پی ایکسیلینس ایوارڈ' سے نوازا گیا ہے۔

اس بابت پروفیسر شکیل احمد صمدانی نے بتایا کہ ان کو یہ ایوارڈ رویندر بھون بھوپال میں منعقدہ ایک عظیم الشان پروگرام کے دوران برکت اللہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر آر کے راو کے ہاتھوں دیا گیا۔

انہوں نے 'کہا کہ آئین ہند سماج کے تمام طبقات کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرتا ہے اس لیے تمام طلباء و طالبات کو اس کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے اور ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ سخت محنت کا کامیابی کے علاوہ دوسرا کوئی بھی متبادل نہیں ہے۔

اس موقع پر ایم ای سی اے پی کے صدر پروفیسر حسن محمود اور سکریٹری ظفر احسن بھی موجود تھے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 4:15 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details