اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sir Syed And Journalism سرسید اور ان کی صحافت پر پروفیسر شافع قدوائی کا خطبہ - اے ایم یو میں تقریب کا انعقاد

پروفیسر شافع قدوائی نے اپنے خطبہ میں کہا کہ سرسید کی صحافت کے نام پر عموما 'علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ گزٹ' اور 'تہذیب الاخلاق' کا ہی ذکر کیا جا تا ہے، جب کہ سرسید نے 1869ء میں ایکشش ماہی جریدہ، خیر خواہان مسلمانان ہند نکالا، ایک فارسی اخبار 'زبدۃ الاخبار' سے منسلک رہے اور اصلاحی مضامین لکھتے رہے۔ AMU Faculty member Delivers Lecture on "Sir Syed And Journalism

پروفیسر شافع قدوائی کا خطبہ
پروفیسر شافع قدوائی کا خطبہ

By

Published : Oct 13, 2022, 1:55 PM IST

علی گڑھ:معروف تعلیمی ادارہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خان کے تعلق سے مرکز تحقیقات فارسی علی گڑھ مسلم یو نیورسٹی (اے ایم یو) کے زیرا ہتمام "سرسید اور ان کی صحافت" کے موضوع پر پروفیسر شافع قدوائی کے خصوصی خطبہ کا اہتمام کیا گیا۔ AMU Faculty member Delivers Lecture on "Sir Syed And Journalism

پروفیسر شافع قدوائی نے اپنے خطبہ میں کہا کہ سرسید کی صحافت کے نام پر عموما 'علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ گزٹ' اور 'تہذیب الاخلاق' کا ہی ذکر کیا جا تا ہے، جبکہ سرسید نے 1869ء میں ایکشش ماہی جریدہ، خیر خواہان مسلمانان ہند نکالا، ایک فارسی اخبار 'زبدۃ الاخبار' سے منسلک رہے اور اصلاحی مضامین لکھتے رہے۔

پروفیسر شافع نے ایک صحافی کی حیثیت سے سرسید کی زندگی کے ہر گوشے پر روشنی ڈالی۔ اہانت رسولﷺ پر سرسید کے خیالات، گائے کی قربانی کی ممانعت ،مسلمانوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے وقف بل کی حمایت، اخبار میں پہلی بار اداریہ اور تبصرے کا آغاز وغیرہ موضوعات پر روشنی ڈالی ۔

اسباب بغاوت ہند کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس کی ایک وجہ انگریزوں کے ذریعہ نافذ کی گئی لڑکے اور لڑکیوں کی مخلوط تعلیم بھی تھی۔

اپنی صدارتی تقریر میں سرسید اکیڈمی کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر شان محمد نے سرسید کی شخصیت پر اپنی تحقیق کے حوالے سے کچھ دلچسپ اور سبق آموز واقعات بیان کیے اور ملک وقوم کی فلاح و بہبودی کے لیے ان کے ذریعے کیے گئے اقدامات اور عصر حاضر میں ان کی اہمیت و معنویت پر روشنی ڈالی۔

سرسید پر یوں تو بہت کام ہوا ہے لیکن پروفیسر شافع قدوائی نے ان کی صحافتی کاوشوں پر نئی نظر ڈالی ہے اور ان کی اہمیت پر خصوصی توجہ دی ہے۔

مزید پڑھیں:Aligarh Muslim University: اے ایم یو کا قیام اور اس کے عطیہ دہندگان


سرسید کے قائم کردہ انسٹی ٹیوٹ گزٹ میں فارسی کے مضامین اور منظومات بھی شائع ہوتے تھے۔ اس کے علاوہ سرسید کا تعلق آگرہ سے نکلنے والے فارسی روز نامہ’ زبدۃ الاخبار‘ سے بھی تھا جو اس وقت شمالی ہندوستان سے شائع ہونے والا پہلا فارسی اخبار تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details