اس قانونی ڈیسک کی صدارت الہ آباد ہائی کورٹ کے وکیل اسد حیات کریں گے۔
ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف گزشتہ دو ماہ کے زائد عرصے سے احتجاج جاری ہے اور ضلع علی گڑھ میں بھی چار مختلف جگہوں پر یہ احتجاجی دھرنے چل رہے تھے جن میں سے تین جگہوں کے احتجاج کو علیگڑھ انتظامیہ نے ختم کرادیا گیا۔
23 فروری کو اوپر کوٹ کے علاقے کی جامع مسجد کے قریب چل رہے پر امن احتجاجی دھرنے میں غیر سماجی عناصر کے ذریعے برپا کیے گئے تشدد کے متاثرین کو قانونی مدد کے لیے اے ایم یو کوآرڈینیشن کمیٹی باب سید پر ایک قانونی ڈیسک قائم کرے گی جس کا مقصد شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کر رہے مظاہرین کو قانونی مدد فراہم کرانا ہوگا۔
واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کر رہے مظاہرین کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں، جس سے لوگوں میں خوف ہے، مظاہرہ کرنے والوں کو پولیس ہراساں کررہی ہے جبکہ کئی افراد پر فساد برپا کرنے کے مقدمے بھی درج کیے گئے ہیں۔