اردو

urdu

ETV Bharat / state

شب برات پر مساجد اور قبرستان نہ جانے کی اپیل

کورونا وائرس کے سبب نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے درمیان علی گڑھ شہر مفتی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ تمام مسلمان شب برات کے موقع پر گھر میں ہی عبادات کریں۔

علی گڑھ شہر میں مفتی جناب محمد خالد حمید
علی گڑھ شہر میں مفتی جناب محمد خالد حمید

By

Published : Apr 8, 2020, 8:35 PM IST

اترپردیش کے ضلع علی گڑھ شہر میں مفتی محمد خالد حمید نے عوام سے شب برات کے روز گھر میں ہی نفل عبادات ادا کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ مسلمان مساجد اور قبرستان میں بھی نہ جائے۔

علی گڑھ شہر میں مفتی جناب محمد خالد حمید

مفتی محمد خالد حمید نے بتایا کہ شب برات کے بارے میں انھوں نے یہ اعلان کردیا ہے اور قوم کو یہ پیغام پہنچایا ہے کہ امسال کورونا وائرس وبا پھیلی ہوئی ہے شدت کے ساتھ اور یہ کوشش کی جارہی ہے کہیں بھی بھیڑ بھاڑ نہ ہو تاکہ اس پر قابو پایا جاسکے۔

اس کے لیے انھوں نے یہ اپیل کی ہے لوگ جو نفل ادا کرتے ہیں وہ گھر میں ادا کریں، نہ مساجد میں جائیں اور نہ ہی قبرستان جائیں اور نفل ادا کرنے کے بعد جتنی بھی دعا ہوسکے دعا کریں اللہ تعالی اس وبا کا خاتمہ کردے اس سے نجات دے کیونکہ دنیا بھر میں اس وبأ کے کافی حد تک اثرات ہو رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details