جسٹس ایم کے گپتا نے بی ایس ایف سے معطل کیے گئے سپاہی تیج بہادر یادو کی انتخابی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے پارلیمانی حلقہ وارانسی سے منتخب رکن پارلیمان نریندر مودی کو یہ نوٹس جاری کیا ہے۔
تیج بہادر کی جانب سے سینیئر وکیل شیلیندر نے بحث کی، عرضی گزار کا کہنا تھا کہ اس کے پرچۂ نامزدگی کو غلط تفصیلات دینے کے نام پر الیکشن کمیشن نے رد کردیا تھا لیکن اس کے ساتھ ہی انھیں جواب داخل کرنے کا وقت بھی نہیں دیا گیا۔ جب کہ الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق انھیں اس معاملے میں جواب دینے کے لیے 24 گھنٹے وقت دیا جانا چاہیے تھا۔