سابق وزیراعلی اکھیلیش یادو ضلع رامپور کو دو روزہ دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے، اکھلیش یادو نے پارٹی دفتر لکھنؤ میں پریس کانفرنس میں اپنے دورے سے متعلق دی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وہ 13 اور 14 ستمبر کو رامپور کا دورہ کریں گے۔
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلی اکھلیش یادو دو دن کا رامپور کا دورہ کرنے والے تھے اور اس کے لیے حکام کی جانب سے انہیں اجازت نامہ بھی موصول ہوگیا تھا لیکن اعظم خان کے مخالفین نے اکھلیش یادو کے دورے کی اجازت کو رد کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ سے درخواست کی تھی۔
اعظم خان کے مخالفین نے اپنی درخواست میں کہا کہ اس وقت پورے ملک میں گنپتی اور محرم کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ اس موقع پر رامپور کے مختلف مقامات سے جلوسوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا اس لیے سابق وزیراعلی کو رامپور آنے کی اجازت نا دی جائے تا کہ کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ نا پیش آئے۔