اردو

urdu

ETV Bharat / state

Uttar Pradesh Politics اکھلیش کی دلچسپی صرف مسلم ووٹ میں، مسلمانوں کے مسائل میں نہیں - اوم پرکاش راج بھر نے اکھلیش یادو کو تنقید کا نشانہ بنایا

اوم پرکاش راج بھر نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ 95 فیصد مسلمانوں کا ووٹ حاصل کرنے والے اکھلیش یادو مسلم معاملات پر خاموشی کا مظاہرہ کرتے ہیں، جس سے واضح پیغام جاتا ہے کہ مسلمانوں کو ووٹ بینک سمجھ کر وہ ان کا استحصال کرتے ہیں۔ Om Prakash Rajbhar criticize Akhilesh Yadav

اوم پرکاش راج بھر
اوم پرکاش راج بھر

By

Published : Aug 19, 2022, 12:56 PM IST

Updated : Aug 19, 2022, 3:33 PM IST

لکھنؤ:اتر پردیش 2022 اسمبلی انتخابات میں سماجوادی پارٹی نے متعدد علاقائی سیاسی جماعتوں سے اتحاد کیا تھا لیکن یہ اتحاد اب بکھر چکا ہے۔ اوم پرکاش راج بھر نہ صرف سماج وادی پارٹی سے الگ ہوگئے بلکہ سماج وادی پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ Om Prakash Rajbhar criticized Akhilesh Yadav

اوم پرکاش راج بھر

اکھلیش یادو نے کہا تھا کہ' الیکشن کمیشن کی بے ایمانی سے اسمبلی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے'۔ اس بیان پر راج بھر نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا اکھلیش یادو 2024 میں پارلیمانی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہے ہیں اور اپنے کارکنان کو یہ پیغام دے رہے ہیں کی 2024 پارلیمانی انتخابات میں شکست کے بعد کوئی سوال نہ پوچھا جائے۔

انہوں نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ 95 فیصد مسلمانوں کا ووٹ حاصل کرنے والے اکھلیش یادو مسلم معاملات پر خاموشی کا مظاہرہ کرتے ہیں جس سے واضح پیغام جاتا ہے کہ مسلمانوں کو ووٹ بینک سمجھ کر ان کا استحصال کرتے ہیں۔ مسلمانوں کو ان کی ابادی کے تناسب سے نہ سرکاری نوکری میں نمائندگی ملی ہے نہ ہی سیاست میں قیادت حاصل ہوئی ہے۔

رکن اسمبلی عباس انصاری کے خلاف ہونے والی کاروائیوں پر اوم پرکاش راج بھر نے کہا کہ عباس انصاری بھگوڑا نہیں ہے، یہ عدالت نے کہا ہے، مختار انصاری اور ان کے حامیوں پر ای ڈی نے چھاپہ ماری کی ہے، اس معاملہ پر انہوں نے کہا کہ یہ سیاست سے متاثر ادارہ ہے جو حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے رہنما کے گھروں پر چھاپہ مار کر رہی ہے ۔ سماجوادی پارٹی میں متعدد مسلم اراکین اسمبلی ہیں جو بے چینی کا شکار ہیں ہم نے بھی اس کو محسوس کیا ہے۔

اوم پرکاش راج بھر نے کہا کہ 'وہ اتر پردیش کے 75 اضلاع سے ہوتے ہوئے بہار کے پٹنہ میں ایک ریلی کا اختتام کریں گے، جہاں پر نتیش کمار سے متعدد سوال پوچھیں گے اور ذات پات پر مبنی اعداد و شمار نہ کرائے جانے پر بھی ان سے سوالات کریں گے۔
مزید پڑھیں:Syed Haider Abbas On Suheldev Party: کیا اوم پرکاش راج بھر کی سیاسی جماعت مسلم مخالف ہے؟


بلقیس بانو معاملے میں رہا ہوئے قیدیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اکھلیش یادو اور مایاوتی ان تمام معاملے پر خاموشی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، مسلمان کا ووٹ ہی ان کے لئے سب کچھ ہے لیکن ان کے مسائل کو درکنار کیا جا رہا ہے۔

Last Updated : Aug 19, 2022, 3:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details