لکھنؤ:آزادی کے 75 برس مکمل ہونے پر وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے تمام شہریوں سے اپیل کی تھی کہ آزادی کا امرت مہوتسو منایا جائے جس کے بعد 'ہر گھر ترنگا مہم' شروع کی گئی لیکن اب اس پر سیاست بھی تیز ہوگئی ہے۔ Akhilesh Yadav Invited to Join BJP's Tiranga Rally
Danish Azad to Akhilesh Yadav دانش آزاد نے اکھلیش کو بی جے پی کی ریلی میں شامل ہونے کی دعوت دی - ہر گھر ترنگا مہم
اتر پردیش کے وزیرا مملکت برائے اقلیتی امور دانش آزاد نے اکھلیش یادو کو بی جے پی کی ترنگا یاترا میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ Azadi Ka Amrit Mahotsav
اتر پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے بی جے پی کی 'ہر گھر ترنگا مہم' پر شدید نکتہ چینی کی جس کے جواب میں بی جے پی میں وزیر مملکت برائے اقلیتی امور دانش آزاد نے کہا کہ اکھلیش یادو کو مثبت اقدام پسند نہیں آتے ہیں، اس موقع پر ان کو حب الوطنی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے ہمارے ساتھ ترنگا یاترا میں شامل ہونا چاہیے۔ دانش آزاد انصاری نے کہا کہ ملک کے لیے بہت فخر کی بات ہے کہ وزیراعظم کے اپیل پر پورا ملک ترنگا کے جشن میں ڈوبا ہوا ہے ایسے میں میں نکتہ چینی کرنا بے بنیاد ہے۔ ملک کو آزاد ہوئے 75 برس مکمل ہوئے ہیں ایسے موقع پر اکھلیش یادو کو چاہیے کہ سیاست سے اوپر اٹھ کر ہمارے ساتھ ترنگا یاترا میں شامل ہو کر قومی یکجہتی، بھائی چارہ، آپسی اتحاد اور ملک کی تعمیر و ترقی اور فلاح کا پیغام دینا چاہیے۔ Word War Between Danish Azad and Akhilesh Yadav
انہوں نے کہا کہ ہر گھر ترنگا مہم میں نہ صرف بی جے پی کے کارکن بلکہ سبھی مذاہب و سیاسی جماعت کے افراد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اقلیتی محکمہ خاص طور سے مدرسہ بورڈ کو ترنگا مہم کے حوالے سے مکتوب روانہ کیا تھا کہ مدرسوں میں ترنگا یاترا نکالی جائے گی۔ آزادی کا امرت مہوتسو پورے زور و شور کے ساتھ منایا جائے گا جس کو نہ صرف مدرسوں میں بلکہ اقلیتی سماج کے لوگوں نے اپنے گھروں پر ترنگا پرچم لہرا کر حب الوطنی اور قومی یکجہتی کا ثبوت پیش کیا ہے۔ واضح رہے کہ اکھلیش یادو نے ایک ویڈیو ٹویٹ کر کے کہا تھا کہ 'بی جے پی پی کے آفس میں ترنگا فروخت کیا جا رہا ہے، بی جے پی بتائے کہ ترنگا پر کتنا جی ایس ٹی ہے۔ اس قبل بھی انہوں نے ٹویٹ کر کہا تھا کہ 'بی جے پی کا ترنگا یاترا جھگڑا یاترا میں تبدیل نہ ہوجائے۔