اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ: اجے کمار للو نے انتخابی جلسہ سے کیا خطاب - اجے کمار للو نے انتخابی جلسہ سے کیا خطاب

اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے ضلع امروہہ کے نوگاوا حلقہ سے کانگریسی امیدوار کملیش سنگھ کی حمایت میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔

Ajay Kumar Lulu addressed the election rally in amroha
امروہہ: اجے کمار للو نے انتخابی جلسہ سے کیا خطاب

By

Published : Oct 23, 2020, 10:59 PM IST

نوگاوا میں منعقد ہوئے انتخابی جلسہ میں کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے کسانوں کے مسائل کے ساتھ ساتھ بیروزگاری کا مسئلہ بھی اٹھایا اور حکومت پر سخت تنقید کی۔

امروہہ: اجے کمار للو نے انتخابی جلسہ سے کیا خطاب

ضلع امروہہ کے حلقہ اسمبلی نوگاوا سادات میں ضمنی انتخابات میں ہو رہے ہیں جبکہ یہ نشست سابق وزیر و بین الاقوامی کرکٹر چیتن چوہان کی وفات کے بعد خالی تھی۔ اس حلقہ سے کانگریس کی امیدوار کملیش سنگھ مقابلہ کر رہی ہیں۔

اجے کمار للو نے نوگاوا میں کملیش سنگھ کی تائید میں انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ یہاں منعقد ہوئے انتخابی جلسہ میں انہوں نے کسانوں اور بیروزگاروں کے مسائل کو حل کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا اور حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس موقع پر اجے کمار للو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں کسان پریشان ہیں، کسانوں کے واجبات نہیں دیئے جارہے ہیں، اسی طرح دھان کے خریداری مراکز میں بھی دھان کی خریداری نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کاہ کہ عوام پریشان ہے اور بجلی کے نام پر عوام کو لوٹا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے وزیراعلی اور بی جے پی حکومت قانون بنانے میں مصروف ہے اور ان کے ایم ایل اے قانون توڑنے کا کام کر رہے ہیں۔

اجے کمار لالو نے کہا کہ کانگریس پارٹی لا اینڈ آرڈر کو مسئلہ بنا کر عوام کے سامنے آئی ہے جبکہ کانگریس کارکن لاٹھی کھانے کے باوجود عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے عوام کو کانگریس کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details