اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر: مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ - کلیم صدیقی کی رہائی کا مطالبہ

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنان اور عہدے داروں نے ضلع صدر انتظار انصاری کی سربراہی میں ضلع کلکٹریٹ کے احاطے میں ان کی گرفتاری کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے رہائی کا مطالبہ کیا۔

مظفر نگر: مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ
مظفر نگر: مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ

By

Published : Sep 25, 2021, 3:46 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلکٹریٹ کے احاطے میں آج آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنان اور عہدے داروں نے مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

مظفر نگر: مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ

مظفرنگر کے گاؤں پھلت کے رہائشی مولانا کلیم صدیقی کو منگل کی دیر شام میرٹھ کے ایک پروگرام سے لوٹتے وقت گرفتار کرلیا گیا۔ اے ٹی ایس نے انہیں تبدیلیٔ مذہب اور غیر قانونی فنڈنگ کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔

مظفر نگر: مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ

وہیں ملک بھر میں ان کی گرفتاری کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ مولانا کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نویئڈا:کسانوں نے اپنے مطالبات کی تکمیل کے پیش نظر احتجاج کیا

اسی اثناء میں آج آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنان اور عہدے داروں نے ضلع صدر انتظار انصاری کی سربراہی میں ضلع کلیکٹریٹ کے احاطے میں ان کی گرفتاری کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے رہائی کا مطالبہ کیا۔

اس سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے ضلع صدر انتظار انصاری نے بتایا کہ ہم مولانا کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کو فوری طور سے رہا کیا جائے ان پر لگے سبھی الزام بے بنیاد ہیں۔ اس معاملے کی سی بی آئی جانچ ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details