علیگڑھ: ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ سے سماجوادی پارٹی کے میئر امیدوار حاجی ضمیر اللہ کو ایک مضبوط امیدوار مانا جا رہا ہے کیونکہ وہ دو مرتبہ رکن اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ انہیں زمینی سطح کا رہنما بھی کہا جاتا ہے کیونکہ وہ ہمیشہ مظلوموں کی آواز کو بلند کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم کے ریاست اترپردیش یوتھ کے سیکرٹری فرحان زبیری نے اپنی کور کمیٹی کے ساتھ آج سماجوادی پارٹی کے میئر امیدوار حاجی ضمیر اللہ کی رہائش پہنچ کر حمایت دیتے کا اعلان کیا اور کہا کہ علیگڑھ کے موجودہ سیاسی حالات اور میئر کے لئے مضبوط امیدوار کو دیکھتے ہوئے حاجی ضمیر اللہ میئر انتخابات میں کامیاب بنانے کے لئے اپنی حمایت دے رہا ہوں۔
Civic Poll In Aligarh ایس پی امیدوار کو اے ائی ایم آئی ایم کے ریاستی سیکرٹری کی حمایت - ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ
سماجوادی پارٹی کے میئر امیدوار حاجی ضمیر اللہ کو ریاست اترپردیش یوتھ اے آئی ایم آئی ایم کے سیکرٹری نے اپنی کور ٹیم کے ساتھ حمایت دینے کا اعلان کیا یے۔
یہ بھی پڑھیں:AMU Entrance Exams اے ایم یو میں 1.5 لاکھ سے زائد طلباء داخلہ امتحانات میں شرکت کریں گے
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فرحان زبیری نے بتایا حاجی ضمیر اللہ ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔ ہر ظلم زیادتی کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے ہیں، حاجی ضمیر اللہ تمام مذاہب کے لئے کام کرتے ہیں اور وہ سب کے نیتا ہیں۔ فرحان زبیری نے واضح کیا کہ مینے فیلحال سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہاکہ میں اے ائی ایم آئی ایم کا یوتھ سیکرٹری تھا جس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ اب اے آئی ایم ائی ایم میں نہیں ہے۔ فرحان زبیری نے اے آئی ایم آئی ایم سے استعفیٰ دے دیا ہے لیکن ابھی تک ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا۔