مراد آباد:ریاست اترپردیش میں ہونےو الے میونسپل انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ حکمراں جماعت بی جے پی سمہت تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ اسی درمیان آل انڈیا اتحاد المسلمین نے بھی بلدیاتی انتخابات میں قسمت آزمانے کے مقصد سے ریاست اترپردیش کے مختلف اضلاع کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ AIMIM Leader Shoukat Ali on UP Municipal Election
اسی درمیان آل انڈیا اتحاد المسلمین پارٹی کے ریاستی صدر شوکت علی میونسپل انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں مرادآباد پہنچے اور مقامی رہنماؤں کے ساتھ مل کر موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شوکت علی نے کہا کہ مسلمانوں کے ووٹوں کی وجہ سے کوئی پارٹی نہیں جیتتی اور نہ ہی کوئی پارٹی ہارتی ہے۔ اگر مسلمانوں کے ووٹوں کی وجہ سے کوئی پارٹی جیتتی ہے تو سماج وادی پارٹی رام پور کا ضمنی انتخاب نہیں ہارتی۔