سہارنپور: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسد الدین اویسی AIMIM Leader Asaduddin Owaisi نے آج دیوبند پہنچ کر انتخابی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو اور بی جے پی کو جم کر تنقید کا نشانہ بنایا۔
اس موقع پر انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو ڈر کر نہیں بلکہ ڈٹ کر ووٹنگ کرنی چاہئے۔ اس دوران اسدالدین اویسی نے تاریخ کے حوالہ سے دیوبند اور مدنی خاندان کی خدمات اور ملک کی آزادی میں یہاں کے اکابرین کی قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے دیوبند سے مجلس کے امیدوار کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ AIMIM Leader Owaisi Attacks On BJP in Saharanpur
اسد الدین اویسی نے یوگی حکومت کے ذریعہ دیوبند میں اے ٹی ایس سینٹر کے قیام پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آپ ان دہشت گردوں کا کیا کریں گے جنہوں نے ہماری گاڑی پر گولیاں چلائیں؟۔پانچ سال کی بی جے پی حکومت کو بتانا چاہئے کہ انہوں نے ریاست میں کیا ترقیاتی کام کرائے؟۔
اویسی نے مسلمانوں کی معاشی، تعلیمی اور سماجی پسماندگی Muslim Community Education پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہمیں ڈر اور خوف کے علاوہ کیا ملا، لیکن اب مصلحت و حکمت اور خوف کا وقت ختم ہوگیاہے، انہوں نے کہاکہ ہم چالیس سال سے فرقہ پرستی کو روکنے اور ان کے جھوٹے اور دلفریب وعدوں کے لئے ووٹ ڈال رہے ہیں، یہ آپ کو حصہ نہیں دیں گے بلکہ ڈرا کر آپ کا ووٹ لیں گے، لیکن آج فرقہ پرستی اس قدر عروج پر آگئی ہے کہ بی جے پی کے تین سو ایم پی جیت کر آگئے، آج ہمیں اس قدر دبایا اور کچلا جارہاہے کہ ہم اپنی آواز تک نہیں اٹھا سکتے، ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس مسلمانوں کو اپنے اسٹیج پر بٹھانے سے ڈرتی ہے، لیکن اسد الدین ا ویسی آپ سے وعدہ کرتا ہے کہ اب حقوق اور حصہ داری کی بات ہوگی، اس لئے آپ حکمت اور مصلحت کے نام پر بزدلی کے مظاہرہ کرنا چھوڑ دیں۔
انہوں نے کہاکہ ان پارٹیوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں بلکہ زمین آسمان بنانے والے سے ڈرو، انہوں نے کہاکہ ہم زندہ ہیں اور زندہ رہے گیں لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم باطل طاقتوں سے سمجھوتہ نہ کریں، آپ مظلوں کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے اکھلیش یادو اور راہل گاندھی کی جوڑی کو نااہل اور ناکارہ قرار دیا اور کہاکہ 2014،2017 اور 2019 میں بی جے پی کی جیت کے لیے کون ذمہ دارہے؟۔ AIMIM Leader Owaisi Attacks On BJP in Saharanpur
انہوں سماجوادی پارٹی پر طنز کرتے ہوئے اکھلیش یادو سے سوال کیا کہ 2019 میں تمہارے پانچ ایم پی جیتے، جس میں تین مسلمان اور ایک والد اور ایک بیٹا ہے، لیکن الزامات اسد الدین اویسی پر لگاتے ہیں، مگر میں ان الزامات سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔ انہوں نے کہاکہ آپ کے الزامات اور ظالموں کی گولیاں میرے حوصلے اور عزم کو نہیں توڑ سکتے۔
انہوں نے کہاکہ لوک سبھا میں تین طلاق اور یواے پی اے جیسے قوانین پر بحث کے دوران سماجوادی پارٹی اور کانگریس کہاں تھی؟۔ گزشتہ روز وزیر اعظم کے ذریعہ سہارنپور میں مسلم خواتین اور تین طلاق کے متعلق دیے گئے بیان پر طنز کرتے ہوئے اویسی نے کہاکہ پی ایم کو اچانک مسلم خواتین کی یاد آگئی، لیکن ہریدوار، رائے پور اور پریاگ راج میں منعقد ہوئے دھرم سنسدوں میں مسلم خواتین کی توہین وہ بھول گئے، اس پرانہوں نے اپنی زبان نہیں کھولی۔ AIMIM Leader Owaisi Attacks On BJP in Saharanpur