انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سازی کے لیے موقع ملتا ہے تو پانچ برس میں دو وزیر اعلی Two Chief Minsters ایک او بی سی سماج سے اور ایک دلت سماج سے جبکہ تین نائب وزیر اعلی Three Deputy Chief Misters ہوں گے جس میں ایک مسلم نائب وزیر اعلی ہوگا۔
اترپردیش میں ایم آئی ایم کا پانچ پارٹیوں کے ساتھ اتحاد اسد الدین اویسی نے کہا نے کہا کہ اتحاد Bhagidari Parivartan Morcha کی قیادت بابو سنگھ کشواہا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سازی کا موقع ملتا ہے تو پانچ برس کے دور اقتدار میں ایک بار بابو سنگھ کشواہا کو وزیر اعلی کے عہدے پر بھی فائز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے 403 اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔
ایم آئی ایم سربراہ نے کہا کہ اس اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم کے حوالے سے 95 فیصد بات چیت ہوچکی ہے جلد ہی فہرست کا اعلان ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:Notice of District Deport To Salman Imtiaz: علی گڑھ شہر سے کانگریس امیدوار سلمان امتیاز کے گھر ضلع بدر کا نوٹس
وامن میشرام نے کہا کہ اب تک کہ اترپردیش میں یہ مانا جارہا تھا کہ لڑائی سماجوادی اتحاد اور بی جے پی کے درمیان ہے لیکن اس اتحاد کے بعد اب لڑائی بھاگیداری مورچہ اور بی جے پی کے درمیان ہو گئی ہے۔
راشٹریہ علماء کونسل پیس پارٹی اور اتحاد ملت کونسل کو اتحاد میں شامل کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اتحاد کا دروازہ کھلا ہے کوئی بھی پارٹی شامل ہو سکتی ہے۔