ورانسی:واضح رہے کہ 27 فروری 2002 کو گجرات دنگے میں سابرمتی ٹرین میں اگ زنی کے بعد گجرات فرقہ وارانہ فسادات کی زد میں تھا۔ پولیس اور دیگر سرکاری مشینری ناکام ہوگئی تھیں۔ 3 مارچ کو بلقیس کے گھر میں مسلح شرپسند داخل ہوئے تھے۔ پانچ ماہ کی حاملہ خاتون بلقیس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی۔ 3 سال کی بچی کا سر دیوار پر پٹک کر قتل کر دیا گیا تھا۔ خاندان کے دیگر خواتین کو جنسی زیادتی كا ہدف بنایا گیا۔ Agitation in Favour of Bilkis Bano in Banaras Hindu University
اس طرح خاندان کے 11 اراکین میں سے سات کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے کیس درج کرنے میں بھی کافی لاپرواہی برتی تھی۔ پولیس پر لاپرواہی برتنے كا الزام عائد كیا گیا تھا۔ دباؤ پڑنے پر کیس سی بی آئی کو سپرد کر دیا گیا۔ سی بی آئی نے اپنی جانچ میں پولیس کی کارروائی پر سوال اٹھائے انسانی حقوق کمیشن اور عدالت عظمی کے دخل کے بعد 2008 میں سبھی 11 ملزمان کو عمر قید کی سزا ہوئی لیکن گزشتہ 15 اگست کو گجرات حکومت نے سبھی عمر قید کی سزایافتہ مجرموںكو رہا کر دیا گیا۔اس پر انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ سیاسی جماعتوں کے کارکنان بھی برسر اقتدار جماعت کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ بنارس میں بلقیس بانو کے مجرموں کے خلاف احتجاج و دستخطی مہم کا اہتمام كیاگیا۔اس میں بیشتر خواتین شامل ہوئیں جبکہ سماجی کارکنان نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر منزہ نے کہا کہ آج جب ہمارا میرا بھارت ملک اپنی آزادی کے 76 ویں سال کا جشن منا رہا ہے۔ لال قلعے کے فصیل سے 15 اگست کو وزیراعظم نے خواتین کے احترام کی بات کہی تھی اور اسی دن دوسری طرف گجرات میں حکومت نے بلقیس بانو کے كیس كے 11 مجرموں کو رہا کر دیا۔ان مجرموں کو پری میچور ریلیز کمیٹی ذریعہ رہا کیا گیا ہے۔اس میں مقامی میں بی جے پی کے رکن اسمبلی اور آر ایس ایس کے کارکنان شامل تھے۔ رہا ہوئے مجرموں کو بی جے پی ،آر ایس ایس اور اس سے وابستہ دیگرتنظیموں نے پھولوں کا ہار پہنا کر استقبال بھی کیا جو کہ افسوسناك ہے۔