علیگڑھ:اترپردیش کے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلباء گزشتہ چھہ روز سے طلباء یونین کے انتخابات کا مطالبہ باب سید پر دھرنا دے کر رہے ہیں۔ دھرنے پر بیٹھے طلباء کا کہنا ہے یونیورسٹی انتظامیہ ہمارے دھرنے اور ہمارے مطالبات کو نظر انداز کر رہا ہے، گزشتہ چھہ روز سے ہمسے ملاقات کرنے بھی نہیں آئے اور ہمارے مطالبات کو پرا بھی نہیں کر رہا ہے۔ اسی لئے آج ہمنے باب سید پر جاری دھرنے سے یونیورسٹی لائبریری کینٹین تک ایک احتجاجی مارچ نکالا جس میں وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے خلاف اور ان کی تاناشاہی کے خلاف نعرے بازی بھی کی، احتجاجی مارچ کے دوران وائس چانسلر مرداباد کے نعرے بھی لگائے اور ایسا کرنے کے لئے ہمیں وائس چانسلر نے ہی مجبور کیا ہے۔
طلباء کا کہنا ہے گزشتہ چھہ روز سے ہم کھلے آسمان کے نیچے منفی تین ڈگری سیلسیس درجہ حرارت (-3 Degree Temperature) میں
دھرنے پر بیٹھے ہیں۔باوجود اس کے یونیورسٹی انتظامیہ ہمارے مطالبات کو پورا نہیں کر رہا ہے۔ طلباء کا کہنا ہے جب تک یونیورسٹی انتظامیہ طلبا یونین کے انتخابات کا اعلان نہیں کر دیتا جب تک یونیورسٹی کا باب سید بند رہے گا اور ہم دھرنے کو ختم نہیں کرنے والے۔