میرٹھ:اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے تیاریاں زور شور سے جاری ہے ۔ گجرات اسمبلی انتخابات میں کامیابی ملنے کے بعد قومی پارٹی کا درجہ حاصل کرنے والی عام آدمی پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں بھی چیلنج پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔After Win MCD AaP Now Concentrate On Civic Election In Uttar Pradesh
بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظرعام آدمی پارٹی نے میرٹھ کے تمام وارڈوں میں امیدوار اتارنے کا اعلان کیا ہے ۔پارٹی نے اپنے کارکنان کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کا کرنے کا مشورہ دہا ہے ۔
عام آدمی پارٹی کے میرٹھ میں تمام وارڈوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان دہلی ایم سی ڈی میں بی جے پی کو شکست دینے کے بعد عام آدمی پارٹی نے بھی اتر پردیش میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔
عام آدمی پارٹی کے میرٹھ میں تمام وارڈوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان مزید پڑھیں:AIMIM on UP Municipal Election ایم آئی ایم کی وجہ سے کسی بھی سیاسی جماعت کو فائدہ نہیں ملتا، شوکت علی
میرٹھ میں عام آدمی پارٹی نے تمام وارڈوں پر امیدواروں کو کھڑا کرنے ،میئر اور میونسپلٹی میں چیئرمین کے عہدوں کے لئے دعویٰ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں آج میرٹھ میں دیگر پارٹیوں کے موجودہ کارپوریٹروں اور کارکنوں نے پریس کانفرنس میں شرکت کی جس میں انہیں پارٹی کی ممبر شپ دلائی گئی۔ ساتھ ہی آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پوری طاقت کے ساتھ الیکشن لڑنے کا اعلان کیا. After Win MCD AaP Now Concentrate On Civic Election In Uttar Pradesh