اردو

urdu

By

Published : Jun 13, 2020, 7:29 PM IST

ETV Bharat / state

سہارنپور: تبلیغی جماعت کے غیر ملکی افراد رہا

سہارنپور علاقے میں گزشتہ دو ماہ سے ضلع جیل میں بند تبلیغی جماعت کے غیر ملکی 57 افراد کو رہا کیا گیا۔ سبھی افراد ٹورسٹ ویزے پر جماعت میں آئے تھے۔ ضلع انتظامیہ نے سبھی افراد کو اسپیشل جیل میں قرنطینہ میں رکھا تھا۔ ان کا تعلق کرغستان، انڈونیشیا، فرانس، اسرائیل، بھوٹان اور تھائی لینڈ سے ہے۔

ضلع جیل میں بند غیر ملکی جماعتی افراد رہا
ضلع جیل میں بند غیر ملکی جماعتی افراد رہا

سہارنپور میں گزشتہ تقریباً دو ماہ سے اسپیشل سہارنپور ضلع جیل میں بند 57 غیر ملکی جماعت سے وابستہ افراد کو عدالت کے حکم کے بعد آج رہا کر دیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

آپ کو بتا دیں کہ کورونا وائرس جیسی وبا کے دوران ٹورسٹ ویزا پر آئے 57 غیر ملکی جماعتی افراد بھارت کی تبلیغی جماعت میں شامل ہوئے تھے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے انتظامیہ کو اپنے بارے میں جانکاری چھپائی تھی۔ بعد میں ان کی جب تفتیش کی گئی تو اس میں پایا گیا کی یہ غیر ممالک سے وابستہ افراد ٹورسٹ ویزا پر بھارت میں آئے تھے اور یہاں پر جماعت میں شامل ہوئے تھے۔

جس کے جلتے یوپی کے ضلع سہارنپور میں 57 ایسے غیر ملکی جماعت سے وابستہ افراد تھے، جن کو پولیس نے گرفتار کر کے جیل میں بند کر دیا تھا۔

آپ کو بتا دیں کہ ان 57 جماعتی افراد کو اسپیشل جیل میں کورنٹین کیا گیا تھا، وہیں 57 جماعتی افراد کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا، جس میں سے ایک جماعت کو کورونا پوزیٹیو پایا گیا تھا، جس کے بعد آج عدالت کے حکم کے بعد 57 بیرونی جماعتی افراد کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

جس کے بعد اب ان کو ان کے ملک بھیجنے کی کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details