اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی اور کانپور میں ہائی الرٹ میں - دہلی اور کانپور ہائی الرٹ میں

دارالحکومت دہلی میں شدت پسندوں کے ہونے کی خبر کے بعد دہلی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، جس کے بعد اب شہر کانپور کو بھی ہائی الرٹ زون میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

دہلی اور کانپور ہائی الرٹ میں

By

Published : Oct 4, 2019, 5:22 PM IST

کانپور میں ہائی الرٹ نافذ ہونے کے بعد محکمہ پولیس نے شہر کے تمام شاپنگ کمپلیکس، اسٹیشنز، روڈویز، بس اسٹاپز اور تمام اہم مقامات پر جانچ شروع کردی ہے۔

پولیس نے تمام بھیڑ والے مقامات پر تلاشی شروع کردی ہے۔ وہیں شہر کے ایس پی کی قیادت میں ایک ٹیم شاپنگ مال میں چیکنگ کررہی ہے۔ پولیس نے آنے جانے والی تمام گاڑیوں کی تلاشی لی۔
پولیس عملے کی ساتھ ڈاگ اسکواڈ، اینٹی بم ڈفیوزل ٹیم بھی موجود تھی لیکن کسی بھی قسم کا کوئی دھماکہ خیز مادہ برآمد نہیں ہوا۔

دہلی اور کانپور ہائی الرٹ میں

واضح رہے کہ شہر کانپور ہمیشہ سے عسکریت پسند کے معاملے میں نشانے پر رہا ہے۔ قبل ازیں آئی ایس آئی ایس کا ایک ماڈیول کانپور میں تیار ہوا تھا۔ اس ماڈیول کے اے ٹی ایس ٹیم نے کانپور سے پانچ لڑکوں کو گرفتار کیا تھا۔
کانپور سے سیف اللہ نامی ایک شخص کو عسکریت پسندوں کے رابطے میں ہونے کے الزام میں لکھنؤ میں اے ٹی ایس ٹیم کے ساتھ انکاؤنٹر میں مارا گیا۔ وہیں کانپور سے ہندو، سکھ اور نکسلی عسکریت پسند بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details