اتر پردیش:بارہ بنکی کے رام نگر قصبہ میں واقع مدرسہ انجمن دارالعلوم کی انتظامیہ کمیٹی کے انتخابات مکمل ہوئے۔ انتخابات میں انتظامیہ کمیٹی کے صدر، منیجر اور خزانچی منتخب کیے گئے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ مذکورہ مدرسے کی کمیٹی میں 21 برس سے تنازع تھا جو اب ختم ہوا ہے. نو منتخب عہدیداران نے مدرسے کے تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ After 21 years Madrasah Management Committee was Elected in Barabanki
Ram Nagar Madrasah Committee: بارہ بنکی میں 21 برس بعد مدرسہ انتظامیہ کمیٹی کا انتخاب
قانونی اور عدالتی لڑائی کے بعد اب رام نگر قصبہ میں واقع مدرسہ انجمن دارالعلوم کی انتظامیہ کمیٹی کی تشکیل ہوسکی ہے۔ بارہ بنکی ضلع میں اب تک کل تین مدارس تھے۔ جن کی انتظامیہ کمیٹی اتنے طویل وقفے سے تنازع کا شکار تھی۔ مدرسہ کمیٹی تشکیل ہونے سے مدرسے کے تمام کام مکمل ہونے میں آسانی ہونے کی امید ہے۔ Ram Nagar Madrasah Committee
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ رام نگر قصبے کے مدرسہ انجمن دارالعلوم کی کمیٹی 2001 سے تنازع کا شکار تھی۔ کافی قانونی اور عدالتی لڑائی کے بعد اب مدرسے کی کمیٹی تشکیل ہو پائی ہے بارہ بنکی ضلع میں اب تک کل تین مدارس تھے جن کی انتظامیہ کمیٹی اتنے طویل وقفے سے تنازع کا شکار تھی۔ اس کے بعد ابھی ایک اور مدرسے کی کمیٹی درست کرنا باقی ہے۔
مدرسہ انجمن دارالعلوم میں منیجر کے عہدے پر محی الدین، صدر عہدے کے لیے ہارون اور خزانچی کے لیے محمد معراج منتخب ہوئے ہیں۔ نو تشکیل شدہ عہدوں کی کمیٹی مدرسہ بورڈ کو بھیجی جائے گی۔ اس کے بعد مدرسہ بورڈ اس پر مہر لگائے گا. مدرسہ کمیٹی تشکیل ہونے سے مدرسے کے تمام کام ہونے میں آسانی ہوگی. وہیں نو منتخب عہدیداران نے مدرسے کی ترقی اور تعلیمی معیار کو درست کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔