نوئیڈا:ریاست اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا کے سیکٹر 151 کے جے پی امن سوسائٹی میں رہنے والے زیمبیا کے ایک طالب علم کی آٹھویں منزل سے گر کر مشتبہ حالت میں موت ہو گئی۔ طالب علم نالج پارک میں واقع شاردا یونیورسٹی سے بی بی اے کر رہا تھا۔ پولیس نے طالب علم کی مشتبہ حالت میں موت کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ سوسائٹی میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔
جے پی امن سوسائٹی سیکٹر-151 نوئیڈا میں، ایک زیمبیا کا شہری مومابا ایم بوالیا کے جے پی امن سوسائٹی سیکٹر 151 ٹاور نمبر 15 کے 8ویں منزل کے بالکونی سے گرنے کی وجہ سے زخمی ہونے کی اطلاع ملی جس کے بعد تھانہ پولیس نے فوراً موقع پر جاکر مذکورہ شخص کو جمس ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ مذکورہ شخص جس فلیٹ میں رہتا تھا، 3 کمرے تھے، دو دیگر زیمبیائی ساتھیوں کے ساتھ وہ اس فلیٹ میں رہتا تھا۔