اردو

urdu

ETV Bharat / state

پی پی ای کٹس پھینکنے اور کھلے میں کچرا جلانے سے متعلق نوٹس ارسال - اردو نیوز بریلی

بریلی میں رہائش پذیر سپریم کورٹ کے وکیل امجد سلیم نے اترپردیش ریاستی آلودگی بورڈ کو کوڑے دان میں پی پی ای کٹس پھینکنے اور کھلے میں کچرا جلانے کے معاملے سے متعلق نوٹس ارسال کیا ہے۔

state pollution control board
اترپردیش ریاستی آلودگی بورڈ

By

Published : Jun 4, 2021, 7:29 AM IST

سپریم کورٹ کے وکیل امجد سلیم نے نوٹس میں کہا ہے کہ اس طرح کی کارکردگی کی وجہ سے شہر میں وبا کے پھیلاؤ میں بہت اضافہ ہوگا۔

انہوں نے اسپتالوں کے ذمہ دار افسران کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی اپیل کی ہے۔ کووڈ اسپتال، شمسان اور قبرستان میں پی پی ای کٹس کو کُھلے عام پھینکنے کے بہت سے واقعات در پیش آ رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

بریلی میں کچھ روز قبل تین سو بیڈ پر مشتمل اسپتال میں پی پی ای کٹ کو ہسپتال کے احاطے میں ہی جلا دیا گیا تھا۔ بریلی میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں نے گزشتہ دنوں پی پی ای کِٹ کے علاوہ مریض کے علاج میں استعمال شدہ فضلہ کو بھی کوڑے دان میں ڈالکر جلا دیا تھا۔ ایسے کئی واقعات کے پیشِ ںظر وکیل امجد سلیم نے 'اتر پردیش اسٹیٹ پایوشن کنٹرول بورڈ' کو عدالت کے ذریعے نوٹس ارصال کیا ہے۔ اگر نوٹس کاجواب تسلی بخش جواب نہیں ملا تو پھر عدلیہ کے ذریعے ہی مقدمہ درج کرانے کی کارروائی کی جائےگی۔

مزید پڑھیں:

Mehul Choksi Case: میہول چوکسی کو ڈومینیکا میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا

امجد سلیم نے ضلع انتظامیہ سے بھی اس معاملہ میں مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے مثال قائم کرنے والی کارروائی کرنے کی گزارش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details