اردو

urdu

اعظم خاں کی درخواست ضمانت مسترد

رامپور سے رکن پارلیمان اعظم خاں کی تین مقدموں میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی ہے۔ تاہم ایک مقدمے میں کورٹ نے راحت بھی دی ہے۔

By

Published : Feb 24, 2020, 11:32 PM IST

Published : Feb 24, 2020, 11:32 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 11:27 AM IST

رامپور سے رکن پارلیمان اعظم خاں کی تین معاملوں میں ضمانتی درخواست خارج کردی ہے، تاہم ایک معاملے میں کورٹ نے راحت بھی دی
رامپور سے رکن پارلیمان اعظم خاں کی تین معاملوں میں ضمانتی درخواست خارج کردی ہے، تاہم ایک معاملے میں کورٹ نے راحت بھی دی

ریاست اترپردیش کے رامپور میں اے ڈی جے کورٹ نے رکن پارلیمان اعظم خاں کے چار میں سے تین مقدموں میں ان کی درخواست ضمانت کو مسترد کر دیا ہے جبکہ ایک مقدمے میں کورٹ نے راحت بھی دی ہے۔

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خاں کی مشکلیں ایک مرتبہ پھر سے بڑھ گئی ہیں۔

اعظم خاں کی ضمانتی درخواست خارج

دراصل آج رامپور کی اے ڈی جے 6 کورٹ نے اعظم خاں کے بیٹے سابق ممبر اسمبلی عبداللہ اعظم کے دو برتھ سرٹیفیکیٹ، پین کارڈ اور پاسپورٹ معاملے میں اعظم خاں، اہلیہ تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کی ضمانتی درخواست خارج کر دی ہے۔

وہیں دوسری جانب ایک دیگر معاملے میں جوہر یونیورسٹی میں کسٹوڈئین پراپرٹی سے متعلق سماعت کے بعد عدالت نے ضمانت کی درخواست قبول کر لی ہے۔

خیال رہے کہ اس معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ نے اعظم خاں کو ماضی میں اسٹے دیا تھا، جس کی بنیاد پر اعظم خاں کو آج ضلعی عدالت سے راحت ملی ہے۔

وہیں ایک اور معاملے میں اعظم خاں کو غیر ضمانتی وارنٹ بھی جاری کیا گیا ہے، اور ساتھ ہی 82 کی کارروائی بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ مقدمہ رکن پارلیمنٹ کے خلاف ان کے پڑوسی نے درج کرایا تھا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 11:27 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details