اردو

urdu

By

Published : Apr 19, 2020, 2:21 PM IST

ETV Bharat / state

بارہ بنکی : اے ڈی جی لکھنؤ زون کا دورہ

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں گذشتہ روز کووڈ-19 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، لکھنؤ زون ستیہ نارائن سابت نے دورہ کیا۔

بارہ بنکی : اے ڈی جی لکھنؤ زون کا دورہ کیا
بارہ بنکی : اے ڈی جی لکھنؤ زون کا دورہ کیا

دورے کے دوران ضلع کے تمام افسران کے ساتھ انہوں نے میٹنگ کی اور ضروی ہدایات دیں۔

ستیہ نارائن سابت نے اس دوران کورونا کنٹرول روم اور پولیس محمکہ اور تمام تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اے ڈی جی ستیہ نارائین سابت ضلع میں ایک کورونا مثبت پائے گئے شخص کے گاؤں میلا رائے گنج بھی گئے اور وہاں کی گئی تمام تیاریوں کا جائزہ لیا۔

بارہ بنکی : اے ڈی جی لکھنؤ زون کا دورہ کیا

انہوں نے ضلع کے ای ڈسٹرکٹ لیب میں ضلع کے تمام افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ اے ڈی جی بارہ بنکی میں کئے جا رہے کاموں سے پوری طرح مطمئن نظر آئے اور ضلع انتظامیہ کی تعریف کی۔

انہوں نے بتایا کہ بارہ بنکی میں ہو رہے کاموں کو اور بہتر کیسے کیا جا سکتا ہے اس کے لیے ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔ اے ڈی جی زون اس سے قبل ایودھیا کا دورہ کر چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details