اردو

urdu

ETV Bharat / state

متھرا میں گوشت اور شراب کے کاروبار پر مکمل پابندی: یوگی - शराब एवं मांस की बिक्री योगी आदित्यनाथ

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے متھرا میں گوشت اور شراب کے کاروبار پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پیشے سے وابستہ افراد کو دیگر کاروبار سے منسلک کیا جائے گا۔'

Adityanath bans liquor and meat in Mathura
متھرا میں گوشت اور شراب کے کاروبار پر مکمل پابندی: یوگی

By

Published : Aug 31, 2021, 4:41 PM IST

Updated : Aug 31, 2021, 5:49 PM IST

جنم اشٹمی کے موقع پر متھرا پہنچے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ نے کہا کہ' متھرا میں گوشت اور شراب کی فروخت پر مکمل طور پابندی عائد ہوگی۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ متھرا کے ان سات شہروں ورنداون، گووردھن، نندگاؤں، برسانہ، گوکل، مہاوان اور بلدیو میں گوشت اور شراب کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پیشے سے وابستہ افراد کو دیگر پیشوں سے منسلک کیا جائے گا۔'

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ' ضلع انتظامیہ کو اس سلسلے میں ہدایت دیے گئے ہیں کہ وہ گوشت اور شراب کی خرید و فرخت کو بند کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جوگ اس پیشے سے منسلک ہیں انہیں دیگر پیشہ سے منسلک کیا جائے گا'۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ اچھا ہوگا کہ جو لوگ اس کام سے منسلک ہیں ان کے لیے دودھ کے چھوٹے چھوٹے اسٹال بنائے جائیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہمارا مقصد کسی کو نقصان پہنچانا نہیں ہے۔

اس دوران یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ملک اور ریاست میں ترقی کے ساتھ ساتھ ثقافتی اور مذہبی شناخت کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ ایودھیا میں بڑے رام مندر کی تعمیر جاری ہے۔

Last Updated : Aug 31, 2021, 5:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details