گوتم بدھ نگر کے مجسٹریٹ بی این سنگھ کی صدارت میں ان کے کیمپ آفس نوئیڈا کے آڈیٹوریم میں ضلع فیس ریگولیٹری کمیٹی کی میٹنگ طلب کی گئی۔
نوئیڈا: متعدد اسکولوں کےخلاف کاروائی - school news
ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے مجسٹریٹ نے ایک میٹنگ طلب کی جس میں ضلع کے 27 اسکولوں کے خلاف شکایات کی سماعت کی گئی۔
نوئڈا: متعدد اسکولوں کےخلاف کاروائی
اتر پردیش فیس ریگولیٹری ایکٹ 2018 کی خلاف ورزی کرنے پر کمیٹی کی جانب سے مندرجہ ذیل اسکولوں کے خلاف سخت کاروائی کی گئی۔
سفائرر انٹرنیشنل اسکول نوئیڈا، فادر اینگریل گریٹر نوئیڈا اور رییان انٹرنیشنل گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے اوپر 25 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ وشو بھارتی پبلک اسکول نوئیڈا کے اوپر 5 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا گیا۔جاگرن پبلک اسکول اور اسینٹ انٹرنیشنل اسکول گریٹر نوئیڈا کے اوپر 50 ہزار کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔