پورے ملک میں اس وقت کورونا وبا پھیلی ہوئی ہے۔ اس کورونا وبا سے ہر کوئی متاثر ہے۔ خاص کر غریب عوام پریشان نہ ہو۔ اس کے لئے ایک انٹرنیشنل تنظیم ایکشن ایڈ انڈیا مسلسل غریبوں کے لئے کام کر رہی ہے۔
تعلیم کے میدان سے لے کر کورونا آگاہی اور غرباء میں کھانے کی اشیاء تقسیم کرنے کے معاملے میں یہ تنظیم ہمیشہ آگے رہتی ہے۔
ایکشن اینڈ انڈیا کے ضلع کوڈینیٹر قمر انتخاب نے بتایا کہ ایکشن ایڈ انڈیا دنیا کے 40 ممالک میں کام کر رہی ہے۔ 1970 کے بعد سے تنظیم بھارت میں مزدوروں قبائلیوں، بچوں کی مزدوری، خواتین اور بچوں کے حقوق کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سہارنپور ڈویژنل میں یہ تنظیم برادری کے درمیان جا کر مستقل کام کر رہی ہے اور انہیں سرکاری اسکیم کے بارے میں جانکاری مہیا کرارہی ہے۔ تعلیم کو لے کر اترپردیش کے 20 اضلاع میں یونیسیف کے ساتھ مل کر آؤٹ آف اسکول بچوں کو تعلیم مہیا کرا رہی ہے۔ خاص کر کہ وہ بچے جو اینٹ کے بھٹو اور کولہوں پر کام کرتے ہیں۔
قمر انتخاب نے کہا کہ کورونا وبا میں تنظیم گزشتہ سال کی مانند اس سال بھی ضلع میں آگاہی کو لے کر مہم چلا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے بتایا کہ مظفر نگر میں تنظیم کے ذریعے فوڈ پیکٹ ضرورت مندوں کے لئے راشن کی کٹ اور میڈیسن کیمپ کے علاوہ کمیونٹی کلاس بھی چلا رکھی ہے۔ ان کلاس کے ذریعے دو سال سے اسکول نہیں جانے والے بچوں کو یہاں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ فن دستکاری بھی سکھائی جا رہی ہے۔ ان کلاس روم میں آکر بچے کافی خوش ہیں۔ اس میں ہمارے پروموٹرز کا بہت تعاون ہیں، جو ضلع میں 20 سے 30 مقامات پر کلاس سے چلا رہے ہیں۔ اس میں نشاط بانو جیسے افراد تعاون کر رہے ہیں۔