اردو

urdu

ETV Bharat / state

قنوج: خاتون پر تیزاب سے حملہ - قنوج کے محلہ سید باڑہ میں

قنوج میں ایک شخص نے 6 ماہ پرانے تنازعے کی وجہ سے ایک خاتون پر تیزاب سے حملہ کردیا۔

image
image

By

Published : Jun 25, 2020, 9:39 AM IST

اترپردیش کے ضلع قنوج کے محلہ سید باڑہ میں رہائش پذیر حسیم نامی شخص کی ملاقات دیڑھ سال قبل محلے کی ہی ایک لڑکی سے ہوئی تھی اور یہ ملاقات پڑوس کی ایک شادی شدہ خاتون نے کرائی تھی۔

اس دوران حسیم اور اس لڑکی کے درمیان معاشقہ ہوگیا لیکن اسی درمیان لڑکی کے اہلخانہ نے اس کی شادی کہیں اور طئے کردی، اس بات سے حسیم کافی ناراض ہوگیا اور جب تک ان دونوں کی ملاقات کرانے والی پڑوسی خاتون اپنے شوہر کے ساتھ دوسرے شہر منتقل ہوگئی تھی۔

تقریباً 6 ماہ بعد وہ خاتون سید باڑہ میں واپس رہنے کے لیے آگئی اور ایک دن صبح حسیم اس خاتون سے ملنے کے لیے اس کے گھر پہنچ گیا اور بہانے سے خاتون کی بیٹی کو باہر بھیج دیا۔

اس کے بعد ان دونوں کے درمیان کافی کہا سنی ہوئی اور معاملہ مارپیٹ تک پہنچ گیا، حسیم نے طیش میں آکر خاتون کے سر پر تیزاب ڈال دیا اور وہاں سے فرار ہوگیا جس سے وہ بری طرح سے زخمی ہوگئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس افسر جیتیندر راوت متاثرہ خاتون کے گھر پہنچے اور اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا۔

مقامی پولیس نے اس تعلق سے بتایا کہ انھوں نے متاثرہ خاتون سے بات چیت کی ہے اور خاتون کے گھر سے تیزاب کی بوتل بھی برآمد ہوئی ہے۔ متاثرہ کی شکایت پر ملزم حسیم کے خلاف کیس درج کرلیا گیا اور اس کی تلاش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details