اردو

urdu

ETV Bharat / state

کمسن بچے کو جبراً تیزاب پلایا

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔

By

Published : Jun 27, 2019, 9:00 PM IST

متعلقہ تصویر

بارہ برس کے ایک طالب علم کے چہرے پر تیزاب سے حملہ کیا گیا ہے۔

پولیس اہلکار کے مطابق متاثرہ سے ملزمین نے نشہ آور اشیا جاکر لانے کے لیے کہا۔ جب بچے نے انکار کیا تو ملزمین نے نہ صرف اس کے ساتھ بدسلولکی کی بلکہ اسے بری طرح سے پیٹنے کے بعد ،اس کے منھ میں تیزاب ڈال دیا۔

متعلقہ ویڈیو

تیزاب کی وجہ سے بچے کا منھ بری طرح جل گیا اور اسے کھانے پینے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

یہ واقعہ مڑیانوا تھانے کے فیض اللہ گنج کا ہے، جہاں بچہ اپنی دادی کے گھر ان سے ملنے جا رہا تھا، تب اس کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔

اس واقعہ کے تعلق سے ایس ایچ او سنتوش کمار نے بتایا اس واقعے کا ایف آئی آر درج کر لیا گیا ہے اور ملزمین کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

جبکہ علی گنج کے سرکل افسر سوتنترا دیو سنگھ نے کہا کہ دیر رات کو واقعہ کے بارے میں علم ہوا اور پولیس کی جانب سے فوراً کارروائی کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details