نوئیڈا:ریاست اترپردیس کے گوتم بدھ کمشنریٹ نوئیڈا نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 6 ماہ قبل پیش آئے عصمت دری اور فون ڈکیتی کے واقعے کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے لڑکی سے لوٹا ہوا فون برآمد کر لیا ہے۔ ملزم کی شناخت جسونت تومر کے طور پر کی گئی ہے۔ جو اتر پردیش کے سنبھل کا رہنے والا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ لڑکی کے ساتھ ریپ کا واقعہ 21 جولائی 2022 کو پیش آیا تھا۔ یہ معاملہ تھانہ فیز 2 کا ہے۔Accused Of Rape And Robbery Arrested
ریپ کا ملزم بہنوئی:
فیز ٹو کوتوالی کے علاقے میں اجتماعی زیادتی کے بعد دونوں ملزمان لڑکی کا پرس اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ جس کا انکشاف پولیس نے آج کیا ہے۔ واقعہ میں ملوث ایک اور ملزم ابھے پرتاپ مفرور ہے۔ پولیس ٹیمیں ابھے کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔ جسونت تومر ابھے پرتاپ کا بہنوئی ہے ۔
سارا معاملہ کیا ہے
ایڈیشنل ڈی سی پی سعد میاں خان نے بتایا کہ 22 جولائی کو متاثرہ لڑکی رات 9 بجے کے قریب کمپنی میں کام کرنے کے بعد اپنے گھر جارہی تھی کہ ہوزری کمپلیکس کی سروس روڈ کے سامنے پیچھے سے دو لڑکے آئے اور اسے زبردستی گھسیٹ کر قریبی پارک میں لے گئے۔ وہاں دونوں نے اس کا ہاتھ دبا کر اس کی عصمت دری کی اور دھمکی دی کہ اگر اس نے احتجاج کیا تو اسے جان سے مار دیں گے۔ اس واقعے کے بعد متاثرہ نے فیز 2 پولیس کو شکایت کی تھی۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ پولیس نے کیس کا انکشاف کرنے کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دیں۔