اردو

urdu

ETV Bharat / state

عام آدمی پارٹی تاجروں کے مفادات کا تحفظ کرے گی: منیش ورما

عام آدمی پارٹی بزنس سیل نے بسرخ میں یوپی جوڑو مہم پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس دوران بزنس سیل کے ریاستی صدر منیش ورما نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے تاجر تو پریشان ہیں ہی نیز کسان، نوجوان سب پریشان ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔ دوسری طرف خوردنی تیل اور رسوئی گیس کی آسمان چھوتی قیمتوں نے عام آدمی کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے۔

By

Published : Jul 11, 2021, 10:35 PM IST

AAP will protect the interests of businessmen: manish verma
عام آدمی پارٹی تاجروں کے مفادات کا تحفظ کرے گی: منیش ورما

پروگرام کی صدارت بزنس سیل کے ضلعی صدر منا کمار گپتا نے کی۔ آج جیوتی ٹھاکر کو بزنس سیل کا ضلعی نائب صدر نامزد کیا گیا۔

اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی سکریٹری اور گوتم بودھ نگر انچارج میناکشی شریواستو نے کہا کہ یہ ریاستی حکومت 'بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ' کی بات کرتی ہے، لیکن کل بلاک پرمکھ کے انتخاب میں عورت کی رسوائی ہوئی اور حکومت دھتراشٹر کی طرح دیکھتی رہی۔

یہ بات بخوبی معلوم ہے کہ کس طرح بی جے پی نے ان انتخابات میں طاقت کا غلط استعمال کیا ہے۔

ضلعی صدر بھوپندر جادون نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی اکائی کے ساتھ ساتھ تمام سیل مضبوط ہو رہے ہیں۔ اروند کیجریوال کی پالیسیوں سے متاثر ہو کر ہزاروں نئے لوگ روزانہ پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں:بنگلور: اسکول فیس کم کرنے کے لیے عآپ کی مہم

اس دوران نوئیڈا کی ممبرشپ مہم کے انچارج پنکج آوانا، بزنس سیل کے ریاستی سکریٹری جتن شرما، میرٹھ ڈویژنل صدر کالورام درگا اور نائب صدر امت یادو نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام میں گوتم بود نگر اقلیتی سیل کے ضلعی صدر دلدار انصاری، پنچایت سیل کے ضلعی صدر سومیشور تومر وغیرہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details