یوپی جوڑو مہم کے تحت گوتم بودھ نگر، ضلع کے جیور اسمبلی حلقہ کے بلاسپور اور دنکور قصبے میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے ممبرشپ مہم چلائی گئی۔
اس پروگرام میں عام آدمی پارٹی کے اقلیتی سیل کے ضلع صدر دلدار انصاری نے رئیس ٹھاکر کو اقلیتی سیل جیور کا صدر اور خالد جیسوال اور انتظار سولنکی کو نائب صدر نامزد کیا ہے۔
ضلع صدر بھوپندر جادون جیور اسمبلی کے چیئرمین مکیش پردھان کی رضامندی سے مکیش چورولی کو جیور اسمبلی کا سکریٹری اور راہل سیٹھ کو یوتھ سیل کا ضلعی صدر نامزد کیا گیا۔