ملک میں 16 جنوری2021کووِڈ ویکسینیشن کی وعات ہوئی تھی تو وہیں ریاست اتر پردیش کے ضلع ہسپتال میں بھی محکمہ صحت کے ملازموں کو بھی ٹیکہ لگایا گیا تھا۔
وارڈ بوائے مہیپال کے اہل خانہ سے عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات ضلع ہسپتال میں وارڈ بوائے کے عہدے پر تعینات مہیپال سنگھ نے بھی 16جنوری2021 کو تقریباً بارہ بجے کووڈ ویکسین کا ٹیکہ لگوایا تھا۔
مہیپال کی رات میں زیادہ طبیعت بگڑ جانے پر انہیں ضلع ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایا گیا، 17جنوری 2021 کو ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا ، جب کہ کورونا ویکسین لینے کے بعد ابھی 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے۔
مہیپال کی موت کے بعد اب سیاسی پارٹیاں تعزیت کیلئے ان کے خانوادہ کے پاس جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:مرادآباد: کورونا کا ٹیکہ لگوانے کے 24 گھنٹے بعد وارڈ بوائے کی موت
عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ کے حکم پر ضلع مرادآباد سے عام آدمی پارٹی کے ممبر اور عہدیداروں نے مہی پال کے خانوادہ کو تعزیت پیش کی ۔
اس موقع پر عام آدمی پارٹی کے ضلعی ترجمان رویندر بھاٹیہ نے کہا کہ ویکسین لگائے جانے کے لیے ابھی اتنی جلد بازی نہیں کرنی چاہئے تھی بلکہ انسان کو جانچ وغیرہ کرا لینی چاہئیے تھی۔
عام آدمی پارٹی کے پسماندہ کےر یاستی صدر اے پی سنگھ نے کہا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مرنے والے کے خانوادہ کے ایک ممبر کو سرکاری نوکری اور ایک کروڑ روپیہ کا معاوضہ دیا جائے۔
عام آدمی پارٹی کے سینیئر رہنما جابر حسین نے کہا مرنے والے کے خانوادہ کے ساتھ پارٹی کا ہر ممبر کھڑا ہے۔
انھوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ مہیپال کو زبردستی کورونا ویکسین لگائی گئی تھی، جب کہ انھوں نے منع کیا تھا۔