اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنارس میں عام آدمی پارٹی کی فتح پر جشن

دہلی اسمبلی انتخابات میں مسلسل تیسری بار عام آدمی پارٹی کی واضح اکثریت کے ساتھ شاندار فتح پر وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں عام آدمی پارٹی کے کارکنان میں زبردست جشن کا ماحول رہا۔

عام آدمی پارٹی کی فتح پر جشن
عام آدمی پارٹی کی فتح پر جشن

By

Published : Feb 11, 2020, 8:11 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 12:39 AM IST

اس موقع پر ڈھول باجے کے ساتھ عام آدمی پارٹی کے کارکنان رقص کرتے ہوئے نظر آئے، وہیں کبوتروں کو فضا میں اڑا کر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کی فتح پر جشن، دیکھیں ویڈیو

عام آدمی پارٹی کے ریاستی ترجمان مکیش سنگھ نے کہا کہ 'دہلی کے عوام نے کیجریوال کے ترقیاتی ماڈل پر ووٹ کیا ہے۔ اس ماڈل کا مطلب ایک قوم کی تعمیر، یہ سچی حب الوطنی ہے، دن رات تعلیم، صحت، بجلی، پانی وغیرہ جیسے امور پر لوگوں کی خدمت کرنا، دہلی کے عوام نے دکھایا کہ حب الوطنی کا کیا مطلب ہے۔ ہندو مسلم، بھارت ۔پاکستان اور نفرت انگیز سیاست کرنا حب الوطنی نہیں ہے۔'

مکیش نے مزید کہا کہ بی جے پی کے لوگوں نے ہنومان جی کی بہت توہین کی ہے۔ آج انہیں سزا مل گئی ہے۔

مکیش سنگھ نے اترپردیش کے عوام سے اپیل کیا ہے کہ وہ کام کے سبھی مسائل کو اپنے رہنما سے حل کرنے کو کہیں اور انہیں مسائل پر ووٹنگ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی حکومت سے کہو کہ اگر سرکاری اسکول، اسپتال ٹھیک نہیں ہوئے تو وہ ووٹ نہیں دیں گے۔ تب ہی ہمارا ملک بدلے گا۔

واضح رہے کہ 2014 کے پارلیمانی انتخابات میں عام آدمی کے پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے وارانسی حلقے سے نریندر مودی کے مقابلے میں انتخابات لڑا تھا لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 12:39 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details