تصاویر میں آپ واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ نوجوان اپنے گھر والوں سے بھی لڑ رہا ہے۔ یہ فیصل نامی نوجوان چوک بازار کا باشندہ ہے۔ جسے کچھ دن قبل ایک کتے نے کاٹ لیا تھا، جس کے باعث اس کا ذہنی توازن بگڑ گیا۔
نوجوان کو زنجیروں میں باندھا، دیکھیں ویڈیو نوجوان کے اہل خانہ نے اس کے پیروں کو زنجیروں میں باندھ دیا اور اسے ضلعی اسپتال لایا، اور وہ اب زیر علاج ہے۔
ڈاکٹروں نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ کتے کے کاٹنے سے نوجوان کا ذہنی توازن بگڑا ہے۔
ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایمرجنسی میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر ایم کے گپتا نے کہا' کتا کاٹنے سے نوجوان کا ذہنی توازن نہیں بگڑا ہے، اور نہ ہی کتے کے کاٹنے سے پھیلنے والی ریبیز کی کوئی علامت ہی موجود ہے۔ بلکہ نوجوان ذہنی طور سے بیمار اور اس کا علاج چل رہا ہے۔