اردو

urdu

ETV Bharat / state

سہارنپور سے مزدوروں کی اسپیشل ٹرین بہار کے لیے روانہ ہوگی - مزدوروں کو مختلف اضلاع میں بھیجا جائے

ضلع سہارنپور میں بہار اور جھارکھنڈ کے مزدوروں کو ان کے آبائی گھر بھیجنے کا کام شروع ہوگیا ہے۔ آج سہارنپور ریلوے اسٹیشن سے ایک اسپیشل ٹرین بہار کی جانب روانہ کی جائے گی۔

سہارنپور سے مزدوروں کی اسپیشل ٹرین بہار کے لیے روانہ ہوگی
سہارنپور سے مزدوروں کی اسپیشل ٹرین بہار کے لیے روانہ ہوگی

By

Published : May 16, 2020, 9:59 AM IST

ریاست ہریانہ، پنجاب، ہماچل پردیش سمیت دیگر ریاستوں سے آئے مزدوروں کو سہارنپور کے پلکھنی میں واقع رادھا سوامی ست سنگھ میں رکھا گیا ہے۔

سہارنپور سے مزدوروں کی اسپیشل ٹرین بہار کے لیے روانہ ہوگی

جس کے بعد ان مزوروں کو بسوں کے ذریعے اسٹیشن لایا جائے گا اور انہیں ٹرین میں بیٹھا کر بہار روانہ کیا جائے گا۔ وہیں سے ان مزدوروں کو مختلف اضلاع میں بھیجا جائے گا۔

وہیں ٹرین اور اسٹیشن کو پوری طرح سینی ٹائز کردیا گیا ہے، خاص بات یہ ہے کہ کورونا مرض کے خطرے کو دیکھتے ہوئے کورونا متاثرہ مزدوروں یا کسی شخص کو اس ٹرین میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اتنا ہی نہیں ریلوے اسٹیشن کے آس پاس کی سبھی دوکانیں بند ہیں، ساتھ ہی اسٹیشن جانے والے سبھی راستوں پر پولیس فورس تعینات کیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں ایس ایس پی دنیش کمار پی نے بتایا کہ مزدوروں کی اسپیشل ٹرینیں اورمال گاڑیوں کی آمدو رفت کو دیکھتے ہوئے نگر نگم کی جانب سے ریلوے اسٹیشن اور اسٹیشن کے باہر کے احاطے کو سینی ٹائز کیا گیا۔

ایس ایس پی دنیش کمار نے بتایا کہ آج سہارنپور ریلوے اسٹیشن سے شرمک اسپیشل ٹرین کو بہار کے لئے روانہ کیا جائے گا۔

اس ٹرین میں 1181 مزدوروں کو بہار کے مختلف اضلاع میں بھیجا جارہا ہے جو ہریانہ پنجاب سمیت دیگر ریاستوں سے آکر رادھا سوامی ست سنگھ بھون میں قیام تھے۔

جن مزدوروں کا رجسٹریشن اور میڈیکل ہوچکا ہے صرف انہیں مزدوروں کو ٹرین میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ رادھا سوامی ست سنگھ بھون کے شیلٹر ہوم سے بسوں کے ذریعہ ان مزدوروں کو اسٹیشن تک لایا جائے گا۔

سخت حفاظت بندوبست کے درمیان سبھی کو ٹرینوں میں بٹھاکر بہار کے لئے روانہ کیا جائے گا۔ کسی بھی طرح کے مرض کو دیکھتے ہوئے سبھی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

وہیں نگر نگم کی جانب سے پورے اسٹیشن کو سینی ٹائز کردیا گیا ہے، سوشل ڈسٹینسنگ کے لئے 6 فٹ کی دوری کے حساب سے گول گھیرے بنائے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details