ریاست اترپردیش کے ضلع مراد آباد کے امبیڈکر پارک میں یوپی ورکنگ جرنلسٹ یونین کے عہدے داران نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے شاہنواز اختر کو شال پوشی کے ذریعہ ان کی خدمات کو سراہا، اس موقع پر یوپی ورکنگ جرنلسٹ یونین کے سرپرست سنتوش کتا کو بھی شال پوشی کرکے عزت و احترام سے نوازہ گیا۔
'صحافت میں اردو، ہندی اور انگریزی زبان کا جاننا ضروری ہے' - اردو صحافت میں آگے بڑھیں
یوپی ورکنگ جرنلسٹ یونین کے صدر فہیم خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اردو صحافت میں آنے والے نوجوانوں سے یہی کہنا چاہوں گا کہ اردو صحافت میں آنے سے قبل اردو تلفظ کو بہتر بنانے کی کوشش کریں اور اردو صحافت میں آگے بڑھیں، اس سے اردو کو فروغ حاصل ملے گا۔
ضلع کے آئی ایم اے ہال میں ہفتہ واری اخبار کے پانچ برس مکمل ہونے پر پروگرام کا انعقاد کیا گیا، اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر صوبائی وزیر سورہ پرکاش بال اور منسٹری آف ایجوکیشن کے رکن مظاہر خان کے ساتھ ہی یوپی ورکنگ جرنلسٹ یونین کےصدر محمد فہیم خان اور ہفتہ وار اخبار 'سرکار کی کہانی' کے چیف ایڈیٹر جلیس ملک شامل رہے۔
یوپی ورکنگ جرنلسٹ یونین کے صدر فہیم خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اردو صحافت میں آنے والے نوجوانوں سے یہی کہنا چاہوں گا کہ اردو صحافت میں آنے سے قبل اردو تلفظ کو بہتر بنانے کی کوشش کریں اور اردو صحافت میں آگے بڑھیں، اس سے اردو کو فروغ حاصل ملے گا۔
ورگن جرنلسٹ یونین مردآباد کے سرپرست سنتوش نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر صحافت میں ہندی کے ساتھ ساتھ اردو زبان کا بھی علم ہو تو صحافت کو ہم بہتر بنا سکتے ہیں۔ صحافت کے لئے لیے اردو اور ہندی دونوں زبانوں کا معیاری علم ہونا بہت ضروری ہے۔ ان دونوں زبانوں کے بغیر صحافت کو بہتر بنا مشکل ہوگا۔