اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: حاملہ خاتون میں کورونا کی تصدیق - اتر پردیش کی خبر

سیکٹر 121 کی 'کلیو کاؤنٹی' میں ایک حاملہ خاتون کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ اس معاملے کے بعد ضلع میں اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد بڑھ کر 138 ہوگئی ہے۔

نوئیڈا: حاملہ خاتون میں کورونا کی تصدیق
نوئیڈا: حاملہ خاتون میں کورونا کی تصدیق

By

Published : May 1, 2020, 3:54 PM IST

ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں ایک حاملہ خاتون کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد سوسائٹی کو سیل کردیا گیا ہے۔

سیکٹر 121 کی 'کلیو کاؤنٹی' میں حاملہ خاتون کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ اس معاملے کے بعد ضلع میں اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد بڑھ کر 138 ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز کورونا وائرس کے 91 مشتبہ مریضوں کی جانچ رپورٹ موصول ہوئی تھی۔ جن میں سے 88 افراد کی رپورٹ منفی آئی تھی اور 3 مثبت رپورٹ پائے گئے تھے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل نے بتایا کہ 'گذشتہ روز تین افراد کے کورونا متاثر ہونے کے بعد ضلع گوتم بودھ نگر میں کوویڈ 19 سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 137 ہوگئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ 'وہیں آج ایک اور کورونا مثبت مریض پائے جانے کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 138 ہو گئی ہے۔ان میں سے اب تک 81 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details